امارات پوسٹ گروپ کے فرسٹ پوسٹل زون کے ایک وفد نے حال ہی میں ابوظہبی میں موجود واحہ الکرامہ میموریل کا دورہ کیا جو کہ متحدہ عرب امارات کے ان لوگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین دینے کے بنایا گیا ہے جنھوں نے اپنی قربانیوں سے ملک کو اس مقام پر پہنچا دیا کہ وہ رواداری، بقائے باہمی اور مہمان نوازی کا بین القوامی علامت بن گیا ہے۔ وفد کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے وژن اور ہدایت کے تحت تھا کہ ان ناموں کو ہمیشہ یاد رکھو جنھوں نے یواے ای کے پرچم کو سربلند رکھنے کے اپنے قومی فریضے کو ادا کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردیں ہیں۔