مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ اپنے ڈاک خانوں پر آرٹی اے کی سروسز فراہم کرے گا
07 MAY 2017

امارات پوسٹ گروپ اپنے ڈاک خانوں پر آرٹی اے کی سروسز فراہم کرے گا

روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے طور پر امارات پوسٹ گروپ پورے ملک میں موجود اپنے تمام ڈاک خانوں کے ذریعے کسٹمرز کو آر ٹی اے کی مختلف طرح کی سروسز فراہم کررہا ہے جس میں پارکنگ کارڈز کی خریداری، ڈائریکٹ الیکٹرانک لنک کے ذریعے آر ٹی اے کے ٹریفک چالان کی ادائیگی اور نول کارڈز کی فروخت ( صرف دبئی کے ڈاک خانوں میں) شامل ہیں جو مسافروں کو سہولت دیتے ہیں کہ وہ آر ٹی اے کے ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سسٹم کو استعمال کرسکیں۔

اس کے علاوہ امارات پوسٹ گروپ اپنے تمام آؤٹ لیٹس پر دبئی پارکنگ کارڈز خریدنے کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے جو درہم 30، درہم 50 اور درہم 100 کی مالیت میں دستیاب ہیں۔

امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام چیف کمرشل آفیسر جناب عبید القطامی نے کہا:" اپنے ڈاک خانوں پر کسٹمرز کو آر ٹی اے کی مختلف سروسز اور مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے ہم آر ٹی اے کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بہت خوش ہیں۔ اپنے وسیع مراسلاتی نیٹ ورک کے ذریعے کسٹمرز کو نول کارڈ کی فراہمی پر بھی ہم بہت خوش ہیں۔"

انھوں نے آر ٹی اے کے مربوط پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی کامیابی کی تعریف کی جس نے دبئی میں بڑی تعداد میں لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کرنے کی طرف مائل کیا جو کہ آرٹی اے کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ