مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ کا "ہم خوشی دیتے ہیں" تھیم کے تحت تمام ڈاک خانوں کو نئی وضع قطع دینے کے منصوبے کا آغاز۔
03 MAY 2017

امارات پوسٹ کا "ہم خوشی دیتے ہیں" تھیم کے تحت تمام ڈاک خانوں کو نئی وضع قطع دینے کے منصوبے کا آغاز۔

امارات پوسٹ گروپ نے ایک نئے منصوبے پر کام کرنا شروع کردیا ہے جس کا مقصد اپنے ڈاک خانوں کو زیادہ پرکشش اور یکساں وضع قطع دینا ہے تاکہ "ہم خوشی دیتے ہیں" کی تھیم کے تحت انھیں کسٹمر دوست ماحول میں تبدیل کیا جاسکے۔

اس منصوبے کے تحت 16 ڈاک خانوں کو پہلے ہی اس نئے ڈیزائن میں تبدیل کیا جا چکا ہے جبکہ بقایا ڈاک خانوں کی تزئین و آرائش تین مختلف مرحلوں میں نئے ڈیزائن کے مطابق کردی جائے گی۔ منصوبے کے مطابق 2018 کے اختتام تک گروپ کے 118 ڈاک خانوں کو اس نئے ڈیزائن میں تبدیل کرنے کا کام مکمل ہو جائے گا۔ نئے ڈیزائن کی خاص بات ڈاک خانوں کے کاؤنٹرز کے پیچھے ایک بہت بڑا بیک ڈراپ ہے جس پر "ہم خوشی دیتے ہیں" تھیم کی عکاسی ایک مسکراتے ہوئے نشان سے کی گئی ہے جو کہ کسٹمر کی خوشی اور طمانئیت کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ منصوبے کے دیگر اہم فیچرز میں سلائیڈنگ مرکزی دروازے پر یکطرفہ وژن سٹیکرز، اندرونی ستونوں اور دیواروں پر (بروشرز اور فارمز کے لیے) پوسٹرز مع ایکریلک ہولڈرز اور " کیا نیا ہے" اسٹینڈ مع ایکریلک کتابچہ ڈسپینسرز شامل ہیں۔

" نئی شکل کا بنیادی مقصد ایک دلکش، روشن اور متاثرکن ماحول کی تخلیق کے ذریعے کسٹمرز کو ڈاک خانوں پر آنے کی ترغیب دینا ہے جو کہ ان معیاری سروسز کی عکاسی کرے جن کو فراہم کرنے کے لیے امارات پوسٹ گروپ پرعزم ہے۔" ان خیالات کا اظہار امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام چیف کمرشل آفیسر جناب عبید محمد القطامی نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا " اس کے علاوہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ تمام ڈاک خانوں پر موجود یکساں ماحول اور سروس کے ایک جیسے معیار سے ہمارے کسٹمر خوش اور مطمئین ہوں۔"


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ