مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ اور ہارورڈ بزنس ری ویو عربیہ کے درمیان "نالج پورٹل" کے استعمال کا معاہدہ
25 APR 2017

امارات پوسٹ گروپ اور ہارورڈ بزنس ری ویو عربیہ کے درمیان "نالج پورٹل" کے استعمال کا معاہدہ

امارات پوسٹ گروپ نے ہارورڈ بزنس ری ویو عربیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت گروپ ان کے "نالج پورٹل" سروس کو استعمال کرسکے گا۔ اس سروس کی بدولت گروپ کے ملازمین ہارورڈ بزنس ری ویو عربیہ کے ماہرین کے تخلیق کردہ اہم ترین آرٹیکلز کو پڑھ سکیں گے اور ویڈیوز کو دیکھ سکیں گے۔

" یہ معاہدہ اپنے کام اور انتظامی امور میں جدت پیدا کرنے کی ہماری کوششوں کے ساتھ ساتھ ملازمین تک معلومات کو پہنچانے کے لیے نئے طریقہ کار کو تلاش کرنے کے ایک حصے کے طور پر ہے" ان خیالات کا اظہار ای پی جی کے چیف انوویشن آفیسر جناب احمد البادی نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا:" ہمارا یہ اقدام اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ ہم یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے رہ نما اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں کتنے پرعزم ہیں جنھوں نے "ورلڈ گورنمٹ سمٹ" کے دوران اس بات پر زور دیا تھا کہ ہمیں لازمی طور پر حکومتی انتظامیہ، اکانومی، ہیومن ریسورس اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔"

اس موقع پرہیکل میڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب عمار ہیکل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:"ہارورڈ بزنس ری ویو عربیہ کے تیارکردہ نالج پورٹل کے ذریعے آرگنائزیشن اپنے ملازمین کو ان معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جو ہارورڈ بزنس ری ویو میگزین پچھلے سو سالوں سے انتظامی، حکمت عملی، مارکیٹنگ، ہیومن ریسورس، آپریشنز، جدت اور خود انتظامی جیسے میدان میں فراہم کررہا ہے۔" انھوں نے مزید کہا:" ہم امارات پوسٹ گروپ کے ساتھ کام کرنے میں بہت خوش ہیں جو عرب دینا میں انتظامی بہتری لانے کے ہمارے وژن کو ہمارے ساتھ شیئر کررہی ہے۔"

ہارورڈ بزنس ری ویو میگزین کا مقصد عرب دنیا میں موجود انتظامی مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یقیناً تحقیق یہ بات بتاتی ہے کہ خطے کی انتظامی قابلیت میں بہت زیادہ فرق ہے جو کہ کمپنیز کی ترقی کی راہ میں کاوٹ کا سبب بن رہی ہے اور جس کی وجہ سے اکانومی سائیکل اور ترقی کی رفتار دھیمی ہوتی جارہی ہے۔ "رینیزنس پارٹنر" پروگرام جس میں انتظامی امور کے انتہائی ماہراور قابل لوگ موجود ہیں، قارئین کی قوت خرید یا پیشہ ورانہ زندگی کے آغاز میں ان کی مختلف ترجیحات سے قطع نظر، قارئین کی ممکنہ حد تک وسیع ترین طبقے کے لیے دستیاب ہیں۔ اس پروگرام کے حصول کے لیے درخواست ہارورڈ بزنس ری ویو میگزین کی ویب سائٹ www.hbrarabic.com کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ