مرکز ابلاغ

یو پی یو کے ای ایم ایس پرفارمنس ایوارڈز میں یو اے ای نے سلور لیول ایوارڈ جیت لیا
29 MAR 2017

یو پی یو کے ای ایم ایس پرفارمنس ایوارڈز میں یو اے ای نے سلور لیول ایوارڈ جیت لیا

متحدہ عرب امارات نے ای ایم ایس پرفارمنس ایوارڈز میں سلور لیول ایوارڈ جیت لیا ہے جوعالمی مراسلاتی آپریٹرز کے درمیان ای ایم ایس کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔ سال 2001 سے شروع ہونے والے اس ایوارڈ کو حاصل کر کے متحدہ عرب امارات پہلا عرب ملک بن گیا ہے جس نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے اور اس طرح یو اے ای کی حاصل کردہ بین الاقوامی کامیابیوں کی فہرست میں ایک اور اعزاز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ محمد الاشرم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں واقع یو پی یو کے صدر دفتر میں یہ ایوارڈ وصول کیا۔

اس اعلیٰ اعزاز کے حصول کے موقع پر امارات پوسٹ گروپ کے چئیرمین عزت مآب محمد سلطان القاضی نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کو، ان کی سپریم کونسل کے معزز ممبران کواور دیگر امارات کے حکمرانوں کو مبارکباد دی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کی سوچ اورہر میدان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے قومی وژن کا نتیجہ ہے اور اعلیٰ بین الاقوامی رینک حاصل کرنے کے متحدہ عرب امارات کے 2021 وژن کے عین مطابق ہے۔

جناب الاشرم نے ای پی جی کی مختلف ٹیموں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ایوارڈ مختلف شعبوں کی جانب سے بطور ٹیم ورک کام کرنے کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایوارڈ کمیونیٹی میں خوشی اور مثبت سوچ پھیلانے کے یو اے ای کے وژن کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

جناب الاشرم نے اپنی بات میں اضافہ کرتےہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ متحدہ عرب امارات پہلا عرب ملک بن گیا ہے جس نے بین الاقوامی سلور لیول ایوارڈ جیتا ہے اور یہ سروسز کو اعلیٰ بین الاقوامی لیول تک پہنچانے کے امارات پوسٹ کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

یہ ایوارڈ مراسلاتی سروسز کے میدان میں دیا جانے والا ایک بہت اہم ایوارڈ ہے جو سروسز کے میدان میں 95 سے 98 فی صد کے درمیان پرفارمنس دکھانے پر دیا جاتا ہے۔ اس میں سروس کی فراہمی کے ہر مرحلے کی اسسمنٹ کے ساتھ ساتھ بعد از فروخت سروس بھی شامل ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے ہر طرح کے کسٹمر سروس کی فراہمی کے اعلیٰ معیارات سے شروع سے آخر تک فائدہ اٹھا سکیں


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ