مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ کی عرب خطے میں ای ایم ایس کی ترقی پرہونے والے یو پی یو سمپوزیم کی میزبانی
12 MAR 2017

امارات پوسٹ کی عرب خطے میں ای ایم ایس کی ترقی پرہونے والے یو پی یو سمپوزیم کی میزبانی

امارات پوسٹ گروپ نے یونیورسل پوسٹل یونین کی مدد سے اپنے عرب ریجن کے سینئیر منتظمین کے لیے دبئی میں 7 مارچ سے 9 مارچ تک ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا "ترقی کے لیے ای ایم ایس کا کردار"۔

سمپوزیم کے افتتاحی دن کے پروگراموں میں گروپ لا پوسٹ، ای ایم ایس کوآپریٹو کے چیئرمین جناب پیٹرک ریچن، یو پی یو کے ای ایم ایس یونٹ کی مینیجر محترمہ جین ڈائر اور امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام سی ای او جناب سلطان المدفع کے خطاب بھی شامل تھے۔

جناب سلطان المدفع نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا:" یو پی یو کے منعقد کردہ اس سمپوزیم نے خطے کے مراسلاتی اداروں کی کامیابیوں کی داستان اورانھیں درپیش مسائل پر خصوصی توجہ رکھتے ہوئے ای ایم ایس کی ترقی کے لیے جدید خیالات فراہم کیے ہیں۔ ہم یو پی یو کے نمائندوں اورمختلف خطوں سے آنے والے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں۔"

سمپوزیم کے لیے اپنے پیغام میں یو پی یو کے ڈائریکٹر جنرل جناب بشار حسین نے کہا کہ اگر ای ایم ایس کوآپریٹو ممبرز سروس کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں، کسٹمرز کو وہ اضافی سہولتیں فراہم کریں جو وہ چاہتے ہیں، سروس کے باآسان استعمال کو یقینی بنائیں اور صحیح قیمت میں معیاری سروس دیں تو آئیندہ آنے والے چار سالوں میں ای ایم ایس مارکیٹ شئیرای کامرس کی مارکیٹ سے زیادہ ترقی کرے گا۔

تین روزہ سمپوزیم کے دوران خطے کے مراسلاتی اداروں کے عہدیداران نے اپنی اپنی پریزینٹیشن پیش کیں جس میں لبنان پوسٹ، سعودی پوسٹ، مراکو پوسٹ، تیونس پوسٹ، الجیریا پوسٹ، جاپان پوسٹ، سوڈانی پوسٹ اور امارات پوسٹ شامل ہیں۔ سمپوزیم کے شرکاء کو ای ایم ایس کارکردگی ایوارڈ کے بارے میں بھی بتایا گیا جوعالمی مراسلاتی اداروں کے مابین ای ایم ایس میں کارکردگی کی شناخت کے طور پر دیا جاتا ہے


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ