مرکز ابلاغ

31 جنوری کی آخری تاریخ سے پہلے امارات پوسٹ پر پی او باکسز کی تجدید  کرانے والوں کا جم غفیر
22 JAN 2017

31 جنوری کی آخری تاریخ سے پہلے امارات پوسٹ پر پی او باکسز کی تجدید کرانے والوں کا جم غفیر

31 جنوری کی مقرر کردہ آخری تاریخ قریب آنے کی وجہ سے پی او باکس مالکان کی ایک بڑی تعداد نے سال 2017 کے لیے اپنی سبسکرپشن کی تجدید کرانا شروع کردی ہے۔ امارات پوسٹ اپنے سبسکرائبرز کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنی سبسکرپشن کی تجدید کے لیے آخری منٹ کا انتظار نہ کریں۔

سبسکرپشن کی تجدید مختلف ذرائع سے کی جاسکتی ہے: تمام ڈاک خانوں کے ذریعے، امارات پوسٹ گروپ کی ویب سائٹ ( www.epg.gov.ae) کے ذریعے اور ای پی جی کی موبائل ایپ کے ذریعے۔ وہ لوگ جو اپنی سبسکرپشن کی تجدید ڈاک خانوں کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں انھیں تجدید کے وقت اپنا درست قومی شناختی کارڈ دکھانے کی ضرورت ہوگی۔

چونکہ پی او باکسز کی ایک بڑی تعداد کی تجدید کا وقت ہوگیا ہے اسی لیے ہم اپنے سبسکرائبرز کو یہ مشورہ دیں گے کہ وہ اپنی سبسکرپشن کی تجدید جلد از جلد کروالیں تاکہ آخری لمحات کے ہجوم سے بچا جاسکے۔ اس کے علاوہ ہم یہ چاہیں گے کہ وہ تجدید کے لیے آن لائن طریقہ کار استعمال کریں۔ اس مقصد کے لیے وہ ہماری موبائل ایپ ااستعمال کرسکتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنا قیمتی وقت اور بہت سی کوشش بچا سکتے ہیں۔" ان خیالات کا اظہار ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ محمد الاشرم نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا " سبسکرپشن کی جلد تجدید کرانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر سبسکرپشن کے لیے کوئی اضافی دستاویزات درکار ہو تو سبسکرائبرز کو اس کو جمع کرنے کا معقول وقت مل جاتا ہے۔"

وہ سبسکرائبرز جو اپنی سبسکرپشن کی تجدید 31 جنوری 2017 کے بعد کرائیں گے انھیں دیر سے تجدید کے لیے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

پی او باکس بنڈلز اور سبسکرپشن کی تجدید کے طریقہ کار کی تفصیلی معلومات امارات پوسٹ گروپ کی ویب سائٹ www.epg.gov.ae پر موجود ہیں۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ