مرکز ابلاغ

سال 2017 کے لیے سبسکرپشن کی تجدید 31 جنوری سے پہلے کرالیں- امارات پوسٹ کا پی او باکس مالکان کو مشورہ
14 DEC 2016

سال 2017 کے لیے سبسکرپشن کی تجدید 31 جنوری سے پہلے کرالیں- امارات پوسٹ کا پی او باکس مالکان کو مشورہ

امارات پوسٹ نے اپنے تمام پی او باکس مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سال 2017 کے لیے اپنی سبسکرپشن کی تجدید مقرر کرہ آخری تاریخ سے کافی پہلے کرالیں تاکہ آخری لمحات کے رش اور تاخیر سے ادائیگی کے جرمانے سے بچا جاسکے۔ سبسکرپشن کے لیے مقرر کردہ آخری تاریخ 31 جنوری 2017 ہے۔

امارات پوسٹ گروپ نے اپنے سبسکرائبرز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ تجدید کے لیے دستیاب مختلف طریقوں کو استعمال کرسکتے ہیں۔ پی او باکس کی تجدید تمام ڈاک خانوں کے علاوہ امارات پوسٹ گروپ کی ویب سائٹ www.epg.gov.ae اور موبائل ایپ کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔ وہ مالکان جو ڈاک خانوں کے ذریعے تجدید کرانا چاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ تجدید کے وقت اپنا قومی شناختی کارڈ ضرورساتھ لے کر آئیں۔

" اپنے سبسکرائبرز کو یہ بتاتے ہوئے ہم بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہماری موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن تجدید سے وہ اپنا بہت سا وقت اور کوشش بچا سکتے ہیں۔ یہ ہماری اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد زیادہ تر خدمات کے لیے موبائل ایپ کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔" ان خیالات کا اظہار ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ محمد الاشرم نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا " وہ لوگ جو ڈاک خانوں کے ذریعے پی او باکس کی تجدید کرانا چاہتے ہیں ان کو ہم تجویز کریں گے کہ وہ اپنی تجدید جلد از جلد کرالیں تاکہ آخری لمحات کے رش سے بچنے کے ساتھ ساتھ کسی اضافی دستاویز کی ضرورت پڑنے کی صورت میں سبسکرائبر کو اس کو ارینج کرنے کا وقت بھی مل سکے ۔"

وہ سبسکرائبرز جو 31 جنوری 2017 کی مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد اپنے پی او باکس کی تجدید کرائیں گے انھیں تاخیری تجدید کے لیے جرمانہ بھی ادا کرنے پڑے گا۔ وہ سبسکرائبرز جو اپنے پی او باکس کی تجدید 28 فروری 2017 کے بعد کرائیں گے ان کے پی او باکس کی تجدید جرمانے کی ادائیگی کے بعد صرف اسی صورت میں ہوسکے گی کہ میل باکس کسی اور سبسکرائبر کو منتقل نا کردیا گیا ہو۔

پی او باکس بنڈلز اور سبسکرپشن کی تجدید کی تفصیلی معلومات امارات پوسٹ گروپ کی ویب سائٹ www.epg.gov.ae پر دستیاب ہیں۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ