مرکز ابلاغ

ای پی جی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملازمین کی کمیونیکیشن اور فنکشنگ کو بہتر بنانے کے لیے دو جدید حلوں کی تیاری
24 NOV 2016

ای پی جی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملازمین کی کمیونیکیشن اور فنکشنگ کو بہتر بنانے کے لیے دو جدید حلوں کی تیاری

یو اے ای کے ہفتہ جدت طرازی کے موقع پر امارات پوسٹ گروپ نے دو جدید حل پیش کیے جن کا مقصد اندرونی کمیونیکیشن اور ملازمین کے لیے پارکنگ کی سہولت کو آسان بنانا ہے۔

ان نئے جدید حلوں میں سے ایک کا نام نیوز ٹیکرز اور دوسرے کا نام اسمارٹ گیٹ ہے۔ نیوز ٹیکرز کا مقصد ملازمین کو ڈیسک ٹاپ پر متحرک نیوز بار کے ذریعے پیغام اورالرٹ پہنچانا ہے جبکہ اسمارٹ گیٹ کا مقصد ملازمین کو آر ایف آئی ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے کار پارکنگ ایریا میں داخلے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ام رمول میں واقع ای پی جی کے صدر دفتر میں منعقد کی گئی ہفتہ جدت طرازی کی سرگرمیوں کے دوران امارات پوسٹ گروپ کے چئیرمین، بورڈ کے ارکان، قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ الاشرم، جدت طرازی کے سی ای او جناب احمد البادی اور دیگر شعبوں کے سی ای اوز نے ان تخلیقات کا معائنہ کیا۔

" نیوز ٹیکر" نامی حل ایک ایسا حل ہے جو ڈیسک ٹاپ پر ایک متحرک ٹیکرز کے ذریعے اہم خبریں اور تازہ اپ ڈیٹس ملازمین تک پہنچاتا ہے۔ یہ ٹیکر ای میل کو استعمال کیے بغیر متعلقہ لوگوں تک معلومات با آسانی پہنچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس حل میں کمیونیکیشن کے جو دیگر چینل شامل ہیں وہ یہ ہیں : ڈیسک ٹاپ الرٹ پیغامات، انٹرنیٹ نیوزلیٹر، اسکرین سیور،میسیجنگ، پوپ اپ اسٹاف کوئز ٹول، پوپ اپ اسٹاف سروے ٹولز، ڈیسک ٹاپ وال پیپرز اور موبائل چینل۔

"اسمارٹ گیٹ" ایک اور نہایت جدید حل ہے جو ای پی جی کے ملازمین کے لیے پارکنگ ایریا میں آنے اور جانے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہر گاڑی کے سامنے والے شیشے پر اندر کی جانب سے ایک آر ایف آئی ڈی ٹیگ لگا دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب پارکنگ ایریا کے آنے اور جانے والے گیٹ پر آر ایف آئی ڈی اینٹینا لگا دیا جاتا ہے جنھیں بوم بیرئیرز کے ساتھ ہم آہنگ کردیا جاتا ہے۔ ایک انتہائی محفوظ ڈیٹا بیس سسٹم میں موجود گاڑیوں کے نمبرز، دیگر معلومات، مالک کی انفارمیشن کو گاڑیوں کی آئی ڈی انفارمیشن سے لنک کردیا جاتا ہے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ