مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ کا ہفتہ جدت طرازی کا کامیاب اختتام
24 NOV 2016

امارات پوسٹ گروپ کا ہفتہ جدت طرازی کا کامیاب اختتام

امارات پوسٹ گروپ نے اپنے صدر دفتر میں اور پورے ملک میں موجود اپنے مراسلاتی زونز میں منعقد کی گئی خصوصی سرگرمیوں کے ذریعے 20 نومبر سے 26 نومبر تک منائے جانے والے یو اے ای کے دوسرے ہفتہ جدت طرازی کا اختتام کامیابی سے کیا جس کا سلوگن تھا " جدت طرازی ایک مسلسل عمل ہے"۔

امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام سی ای او عبداللہ محمد الاشرم نے ہفتہ جدت طرازی میں بہترین تخلیقات کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء ، منتظمین اور ملازمین کے ساتھ ساتھ ان رضاکاروں کو بھی اعزازات دیے جنھوں نے ہفتہ جدت طرازی کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

اپنے تہنیتی پیغام میں جناب الاشرم نے ہفتہ جدت طرازی کو کامیابی سے منانے پر یواے ای کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو، یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کو، ان کی سپریم کونسل کے معزز ممبران کو، دیگر امارات کے حکمرانوں کو اور یواے ای کو لوگوں کو مبارکباد دی۔

انھوں نے یو اے ای کی متاثر کن کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ سب اس کی دانشمندانہ قیادت کے مرہون منت ہوا ہے جس نے ملک کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک مثالی ملک بنادیا ہے۔ انھوں نے قومی قیادت کے اس وژن کی بھی تعریف کی جس کے تحت وہ متحدہ عرب امارات کو دنیا کا سب سے پرسکون ملک بنانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جدت طرازی کی روایت کو پھیلانے کی گروپ کی حکمت عملی کے طور پر اور جدت طرازی کے لیے ایک سازگار ماحول تیار کرنے کی سوچ کے تحت اس سال کا سلوگن " جدت طرازی ایک مسلسل عمل ہے" کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ہفتہ جدت طرازی کی سرگرمیوں نے گروپ کے ملازمین کو متحرک رکھا کہ وہ یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کے مطابق ان سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ