مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے ہفتہ جدت طرازی کی سرگرمیوں کا اہتمام
23 NOV 2016

امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے ہفتہ جدت طرازی کی سرگرمیوں کا اہتمام

ہفتہ جدت طرازی کے لیے ای پی جی نے کئی طرح کی تقریبات اورسرگرمیوں کا انتظام کیا ہے جس میں" اعلیٰ سوچ کی اثرانگیزی" کے عنوان سے گروپ کے ملازمین کے لیے ایک ہفتہ تک چلنے والی ورکشاپ بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ای پی جی نے ملازمین کے منصوبوں پر مشتمل ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا جس میں " نیوز ٹیکرز" منصوبہ اور سالک سسٹم کی طرح کا اسمارٹ کارانٹری منصوبہ شامل ہے۔

اس موقع پر ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ الاشرم نے اپنے تااثرات بتاتے ہوئے کہا جدت طرازی ایک مسلسل عمل کا نام ہے اور آگے بڑھنے کا ایک راستہ ہے جو یقیناً جدت طرازی کے مقصد کو پھیلانے میں گروپ کی مدد کرے گا اور جدت کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرے گا تاکہ اس میدان میں یو اے ای کو دنیا کے بہترین ملکوں میں سے ایک ملک بنایا جاسکے۔

جناب الاشرم نے کہا:" اس طرح کی منفرد سرگرمیوں کی میزبانی کے ذریعے ہفتہ جدت طرازی کو منانے پر امارات پوسٹ گروپ بہت خوش ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ای پی جی مراسلا ت کی چھانٹی، کاؤنٹر سروس اوردفتری عملیات کے میدان میں نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں ہمیشہ پہل کرتا رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ایونٹ ہمارے ملازمین کو اپنی روزمرہ کی مشغولیات میں زیادہ سے زیادہ جدت لانے کے لیے متحرک رکھے گا۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ