مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ ٹی آئی ایس ایس ای 2012 سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ادارہ بن گیا
17 NOV 2016

امارات پوسٹ گروپ ٹی آئی ایس ایس ای 2012 سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ادارہ بن گیا

کسٹمر سروس میں اعلیٰ معیار کی فراہمی کے اعتراف میں مشرق وسطیٰ میں موجود برطانوی اسٹینڈرڈ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے امارات پوسٹ گروپ کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ فار سروس ایکسیلنس کا سرٹیفیکٹ دیا گیا ہے۔ جس نے اسے یہ سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا مراسلاتی ادارہ بنا دیا ہے۔

امارات پوسٹ گروپ کے صدر دفتر میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں دبئی میں موجود برطانوی سفارت خانے کی ڈپٹی ڈائریکٹر یو کے ٹی آئی محترمہ سارہ ٹیلر کی جانب سے یہ باوقار سرٹیفیکٹ امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ محمد الاشرم کو دیا گیا۔ تقریب میں امارات پوسٹ گروپ اور بی ایس آئی مڈل ایسٹ اور افریقہ کے اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

اس کامیابی کے حصول پرتبصرہ کرتے ہوئے جناب عبداللہ الاشرم نے کہا:" ہمیں یہ جان کر بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہمارا ادارہ دنیا کا پہلا مراسلاتی ادارہ ہے جس نے یہ سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے۔ لہذا اس سے زیادہ قیمتی کوئی اور بات ہو ہی نہیں سکتی کہ ٹی آئی ایس ایس ای جیسے مایاناز نام سے سرٹیفیکیشن کے ذریعے بین الاقوامی توثیق حاصل ہوجائے۔ اس سرٹیفیکیشن کے لیے جتنے زیادہ اسکور ای پی جی نے حاصل کیے ہیں وہ ہمارے کسٹمر سروس کے غیر متزلزل معیارات اور کارکردگی میں بہتری کی لگاتار جدوجہد کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ نتائج یو اے ای کی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ معیار "گلوبل اسٹار ریٹنگ سسٹم" کے مکمل حصول کے لیے ہماری راہ ہموار کردیں گے۔ ہمیں اس بات کا بھی یقین ہے کہ یہ اعزاز یو اے ای کی حکومت کی جدت طرازی کی اس حکمت عملی کی جانب ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے جس کا مقصد یو اے ای کو سال 2021 تک دنیا کے بہترین ملکوں میں سے ایک ملک بنانا ہے۔"

جتنے قابل ذکر اسکور ای پی جی نے حاصل کیے ہیں اس نے اسے ٹی آئی ایس ایس ای کے معیارات اور کسوٹی کے مطابق بین الاقوامی بینچ مارکنگ کے درجے تک پہنچا دیا ہے۔

اکتوبر 2016 میں کی جانے والی جانچ پڑتال کے بعد برطانوی اسٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس کی بنیاد کارکردگی اور نتائج کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ پانچ پیز پر رکھی گئی تھی : پالیسی، پروڈکٹ / سروس، پرمیسس، پروسیس اور پیوپل۔

بی ایس آئی مڈل ایسٹ اور افریقہ کی جانب سے ایک ٹیم نے ای پی جی کے صدر دفتر کے اہم شعبوں میں اور دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے مرکزی ڈاک خانوں میں جانچ پڑتال کی۔ ای پی جی کو یہ سرٹیفیکٹ ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا جو جلد ہی منعقد کی جائے گی۔

ای پی جی نے ایک حکمت عملی کے تحت اس سال مئی کے مہینے سے ہی ٹی آئی ایس ایس ای کے مقرر کردہ معیارات کو اپنانا شروع کردیا تھا تاکہ سرٹیفیکیشن باڈی کی طرف سے بنائی گئی پانچ پیز ماڈل کی کسوٹی پر پورا اترا جاسکے۔

ٹی آئی ایس ایس ای سرٹیفیکیشن برطانوی اسٹینڈرڈ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے دیا جاتا ہے جو کہ 1929 سے قائم ایک رائل چارٹر کمپنی ہے اور یو کے کی ایک قومی اسٹینڈرڈ باڈی ہے


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ