مرکز ابلاغ

یوم پرچم کے موقع پر امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد
03 NOV 2016

یوم پرچم کے موقع پر امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد

امارات پوسٹ گروپ نے ام رمول میں واقع اپنے صدر دفتر میں، اپنے تمام ڈاک خانوں اورذیلی اداروں میں قومی پرچم لہرا کرملک میں ہونے والی یوم قومی پرچم کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ان تقریبات کا اہتمام یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے یو اے ای کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کی سالگرہ کے موقع پر قومی پرچم کی تکریم کی ہدایات پر کیا گیا۔

"ایک وفاقی ادارے کی حیثیت سے امارات پوسٹ گروپ یو اے ای کے پرچم کی تعظیم پر فخر محسوس کرتا ہے جو امن، ترقی اور اخوت کی قومی اقدار کا مظہر ہے"۔ ان خیالات کا اظہارای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ الاشرم نے کیا۔ انھوں نے کہا: " چونکہ یو اے ای اقوام عالم میں ترقی اور بلند تر مرتبے کی جانب مسلسل بڑھ رہا ہے اسی لیے آج کا دن قومی پرچم کی اہمیت کو تسلیم کرنے کا ایک بہترین موقع ہے"۔

جناب الاشرم نے مزید کہا:"ہمیں خوشی ہے کہ عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے حکم پر ہمارے تمام ڈاک خانوں اور ذیلی اداروں نے یومِ پرچم کی تقریبات میں بھر پور حصہ لیا اور ٹھیک دوپہر بارہ بجے قومی پرچم کو سلامی دی۔ اس تقریب نے حقیقی معنوں میں یو اے ای کے شہریوں اور دیگر قومیت کے لوگوں میں حب الوطنی اور وفاداری کے جذبے کو اجاگر کیا"۔

دبئی میں ای پی جی کے صدر دفترمیں ہونے والی مرکزی تقریب میں جناب الاشرم نے 11 بجے قومی پرچم لہرایا- پرچم کو رسمی طریقے سے جذبہ حب الوطنی اور قوم سے محبت کی علامت کے طور پر لہراتے وقت ہاتھوں میں چھوٹے پرچم تھامے گروپ کے سینکڑوں ملازمین اوراسکولوں کے بچے بھی تقریب میں موجود تھے۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ