مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے اسکول کے بچوں کے لیے ورکشاپ کا انعقا
30 OCT 2016

امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے اسکول کے بچوں کے لیے ورکشاپ کا انعقا

امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے راس الخیمہ کے سہیلا پرائمری اسکول کے طالب علموں کے لیے ایک ورکشاپ کا انتظام کیا گیا جس کا عنوان تھا " پڑھائی برائے مستقبل، خوشی کے حصول کا نیا راستہ"۔ اس ورکشاپ کا اہتمام " عربی مبین" نامی ایک رضاکارانہ تنظیم کی لیڈر روضہ سعد نے کیا تھا۔ ان کا یہ اقدام ای پی جی کی جانب سے جاری پروگرام " ماہ پڑھائی" کے سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر تھا جس کا سلوگن ہے " خطوط لکھو اور پڑھو"

اس ورکشاپ کا مقصد تعلیمی اداروں کی شمولیت کے ذریعے پڑھائی کے فروغ کے لیے جاری سرگرمیوں کا دائرہ کار ای پی جی کے دفاتر اور ڈاک خانوں سے بڑھا کر بیرونی مقامات تک لے جانا تھا۔

امارات پوسٹ گروپ کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا:" ادارہ جاتی ورکشاپس اور تقریبات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ای پی جی اپنے مخصوص کسٹمرز کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی علم کے حصول کی پیاس کو مٹانے کے لیے اس طرح کی آگاہی مہم کے انعقاد کا ہمیشہ سے خواہاں تھا- اس کی وجہ وہ عوامی رائے تھی جو امارات پوسٹ نے اپنے گزشتہ پروگرام کے شرکاء سے حاصل کی تھی۔"


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ