مرکز ابلاغ

نجی کمپنیوں کو کرائے پر جگہ فراہم کرکے امارات پوسٹ گروپ اپنی خدمات کے دائرہ کار کو مسلسل بڑھا رہا ہے
24 OCT 2016

نجی کمپنیوں کو کرائے پر جگہ فراہم کرکے امارات پوسٹ گروپ اپنی خدمات کے دائرہ کار کو مسلسل بڑھا رہا ہے

امارات پوسٹ گروپ خدمات فراہم کرنے والے دیگر اداروں کو ڈاک خانوں میں کرائے پر جگہ فراہم کرکے ان نجی کمپنیوں کی خدمات کو ڈاک خانوں میں مسلسل شامل کررہا ہے جو اسی کی طرح کی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔

یہ اقدام ای پی جی کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف طرح کی نجی خدمات کے حصول کے لیے ڈاک خانوں کو ون اسٹاپ شاپس بنانا ہے۔ سال 2012 کے اوائل میں شروع ہونے والی نئی حکمت عملی کے آغاز کے بعد سے اب تک کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی ڈاک خانوں میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرچکی ہے جس میں ٹریول ایجنسیز اور کاروباری مراکز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد ڈاک خانوں میں کرائے پر جگہ کے حصول کے لیے ای پی جی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے آخری مراحل میں ہیں جس میں کچھ بنک بھی شامل ہیں جن کا مقصد امارات پوسٹ کے کسٹمرز کو سہولت دینا ہے کہ وہ اپنی شپمنٹس کی ادائیگیاں ڈاک خانوں میں ہی کرسکیں اور قرب وجوار میں رہنے والے نقد لین دین کرسکیں۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم کہا :"امارات پوسٹ گروپ کے ساتھ معاہدہ کرنے والی نجی کمپنیاں ایک طے شدہ ضابطہ اخلاق کے تحت کام کریں گی۔ امارات پوسٹ نے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرکے اپنے کسٹمرز کے لیے موجودہ خدمات کے دائرہ کار کو اور وسیع کرنے کی کوشش کی ہے۔"

انھوں نے مزید کہا:" ہم دیکھ رہے ہیں کہ ڈاک خانوں میں جگہ کے حصول کی طلب بہت زیادہ ہے۔ تاہم ہم بہت سوچ بچارکے بعد کاروباروں کو منتخب کررہے ہیں جن کو ہمارے احاطے سے کام کرنے کی اجازت ہو۔ ہر درخواست گزار کو علیحدہ علیحدہ معاملے کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔"

وہ کمپنیاں جو پہلے ہی ڈاک خانوں سے کام کررہی ہیں انھیں ہدایات کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے کام کرنے کے اوقات وہی رکھیں جو کہ ڈاک خانوں کے ہیں۔ زیادہ تر ڈاک خانے صبح آٹھ بجے سے رات نو بجے تک کھلے رہتے ہیں تاہم کچھ ڈاک خانے صرف دوپہر تین بجے تک ہی کھلتے ہیں۔

وہ کمپنیاں جو ڈاک خانوں میں کرائے پر جگہ کے حصول کی خواہاں ہیں انھیں چاہیے کہ وہ امارات پوسٹ گروپ کے کمرشل ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔ ہمارا کمرشل ڈیپارٹمنٹ دبئی ام رمول میں واقع ہمارے صدر دفترکی عمارت میں موجود ہے


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ