مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ کے نئے بورڈ کے پہلے اجلاس کا انعقاد
23 OCT 2016

امارات پوسٹ گروپ کے نئے بورڈ کے پہلے اجلاس کا انعقاد

امارات پوسٹ گروپ کے نئے بورڈ کا پہلا اجلاس 13 اکتوبر کو دبئی ام رمول میں واقع اس کے صدر دفتر میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت امارات پوسٹ گروپ کے چیئرمین عزت مآب محمد سلطان القاضی نے کی۔

بورڈ کی تشکیل نو سے متعلق کابینہ کے فیصلے کے بعد ہونے والے اس اجلاس میں بورڈ کے جن ممبران نے شرکت کی ان میں محترم جناب انجینئرعبداللہ سلمان العامری، محترم جناب خالد علی البستانی، محترم جناب ڈاکٹر عبدالکریم احمد الزرعونی، محترم جناب ڈاکٹر یحییٰ محمد المرزوقی، محترمہ بدور محمد التمیمی، محترم جناب عبدالواحد عبدالرحیم العلماء، محترم جناب ماجد بن دلموک الفلاسی، محترمہ حصہ عبدالرازق بالعومہ اور امارات پوسٹ کے قائم مقام سی ای او محترم جناب عبداللہ محمد الاشرم شامل ہیں۔

بورڈ کے چیئرمین نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اور بورڈ پراپنے اعتماد کے اظہار کے لیے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے ممبران پر زور دیا کہ مراسلاتی معاملات اور مالیاتی خدمات میں ملک کی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے وہ اپنی کوششوں کو تیز کریں اور اپنے لیڈروں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنے معیارات کو اور بلند کریں۔ انھوں نے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مراسلاتی اور مالیاتی خدمات میں جدید طریقہ کار متعارف کرانے پر بورڈ کے سابقہ ممبران کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

بورڈ نے گروپ اور اس کے ذیلی اداروں کی موجودہ حکمت عملی اور مستقبل کے رحجانات کا ازسرنو جائزہ لیا اور ملک کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے عوامی عزم کے تحت اگلے مرحلے کے لیے ضروری ترجیحات اور سرمایہ کاری کے لیے موجود اہم مواقعوں کی نشاندہی کی۔ انھوں نے مزید جانفشانی سے کام کرنے کے اہمیت پر زور دیا تاکہ مراسلاتی خدمات کی ترقی کی راہ میں درپیش مشکلات اور رکاوٹوں پر قابو پایا جاسکے۔

جناب چیئرمین نے مراسلاتی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لانے اور اسے بین الاقوامی معیار تک پہچانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے موجودہ آمدنی میں اضافے اورآگے آنے والے سالوں میں کم از کم 12 فی صد سالانہ کے حساب سے منافع میں اضافے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ کسٹمر سروس کے معیار پر اور ملازمین کی کارگردگی پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ