مرکز ابلاغ

یو پی یو کے باوقار پوسٹل آپریشنز کونسل کے لیے متحدہ عرب امارات کا انتخاب
10 OCT 2016

یو پی یو کے باوقار پوسٹل آپریشنز کونسل کے لیے متحدہ عرب امارات کا انتخاب

استنبول میں منعقدہ یونیورسل پوسٹل کانگریس کے دوران ہونے والے انتخابات میں متحدہ عرب امارات کو یونیورسل پوسٹل یونین کے پوسٹل آپریشنز کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ان بین الاقوامی اعزازوں میں ایک اور قابل قدر اضافہ ہے جو گذشتہ چند سالوں کے دوران یو اے ای نے حاصل کیے ہیں۔ یہ اعزاز یونیورسل پوسٹ یونین کے 190 ممبر کی جانب سے کیے گئے اس اعتماد کو بھی ظاہر کرتا ہے جو کہ عالمی مراسلاتی حکمت عملیاں اور منصوبہ بندیاں تشکیل دیتے ہیں۔

40 ممالک پر مشتمل پوسٹل آپریشنز کونسل کئی ذمہ داریاں نبھاتی ہے جس میں دو کانگریسوں کے دوران ہونے والی یو پی یو کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی، کاروبارکو مضبوط بنانے اوربین الاقوامی مراسلاتی خدمات کے معیارکو برقرار رکھنے پر ضروری بحث، خدمات کو جدید انداز دینا اور بین الاقوامی تیکنیکی تعاون کو فروغ دینا اور ہر دو سال میں یو پی یو کے بجٹ کو منظور کرنا شامل ہیں۔

پوسٹل آپریشنز کونسل چار سال کی مدت کے لیے یو پی یو کا تیکنیکی اور فعال دماغ ہوتا ہے۔ کونسل اپنا صدر خود منتخب کرتی ہے اور سال میں ایک دفعہ برن میں واقع یو پی یو کے صدر دفتر میں ملتی ہے۔ پوسٹل آپریشنز کونسل ڈاک کو جدید بنانے میں اور اپنی مراسلاتی مصنوعات اور خدمات کو مزید بہتربنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ مراسلاتی کاروبار کے عملیاتی، اقتصادی اورتجارتی پہلوؤں کے ساتھ کام کرتی ہے۔

اس اعزاز کے حصول پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امارات پوسٹ گروپ کے چیئرمین عزت مآب محمد سلطان القاضی نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو، سپریم کونسل کے اعلیٰ ارکان کو اور دیگر امارات کے حکمرانوں کو اس اہم کامیابی کے حصول پر مبارکباد دی۔

انھوں نے یو پی یو کی اعلیٰ ترین باڈی میں یو اے ای کے انتخاب کو سراہتے ہوئے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا کیونکہ یہ انتخاب یو اے ای کو اس قابل بنادے گا کہ وہ مراسلاتی حکمت عملیاں تیار کرنے میں ایک فعال حصہ دار بن سکے اورعالمی سطح پر ملک کی پہچان میں اضافہ کرسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یونیورسل پوسٹل یونین کی عالمی مراسلاتی حکمت عملیوں کو تشکیل دینے میں یو اے ای کا کردار بہت اہم ہوگا جو کہ یو اے ای کو مستقل بنیادوں پر انتظامی، قانون سازی اور قانونی مسائل میں مشغول رکھے گا۔

امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب عبداللہ الشرم اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹل آپریشنز کونسل کے ایک رکن کے طور پر ای پی جی عالمی سطح پر مراسلاتی خدمات کی بہتری میں زیادہ مؤثر کردار ادا کرسکے گی۔ یہ انتخاب استنبول میں ہونے والی یو پی یو کی یونیورسل پوسٹل کانگریس کے موقع پر کیا گیا جہاں یو اے ای نے اپنی دیگر کامیابیوں کے ساتھ بالخصوص ایکسپریس میل سروس کے میدان حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کو پیش کیا۔ اس کے علاوہ مراسلاتی خدمات اور مالیاتی خدمات کے مجموعی معیار کے حصول کے لیے ہونے والی اہم پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔

جناب عبداللہ الشرم نے کہا:"ای پی جی کا حالیہ اعزاز اس کے اس منصوبے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد یو اے ای کے وژن 2021 پرعمل درآمد کرتے ہوئے یو اے ای کو دنیا کے بہترین ملکوں میں سے ایک بنانا ہے۔ ای پی جی میں ہم ترقی، جدت طرازی، عمدگی اور اعلیٰ معیارات کی ایک مثال بننے کی حکمت عملی پر کارفرما ہیں۔ موجودہ کامیابیاں ہماری ٹیم کی ایک مشترکہ مقصد کے لیے کام کرنے کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہیں جہاں یو اے ای کے وژن 2021 کے حصول لیے ہر فرد اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرنے لیے پرعزم ہے۔"

" پوسٹل آپریشنز کونسل میں ہمارا انتخاب اس بھروسے کو ظاہر کرتا ہے جس کا اظہار یو اے ای اور امارات پوسٹ گروپ مراسلاتی اور مالیاتی خدمات کے میدان میں کرتا رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ صرف آغاز ہے اور یو پی یو کے ممبر ممالک کے تعاون سے ہم تخلیق اور جدت طرازی کے نئے معیارات کی طرف بڑھنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ جو کہ ڈاک کے نظام کی الیکٹرانک نظام میں تبدیلی کی راہ میں آنے والی تمام مشکلوں پر قابو پاتے ہوئے مراسلاتی خدمات کو عالمی سطح پر ہونے والی ترقی سے ہم آہنگ رکھنے کا مشترکہ مشن رکھتے ہیں۔"


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ