مرکز ابلاغ

ای پی جی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ترکی میں چھبیسویں یونیورسل پوسٹل کانگریس میں شرکت کی
05 OCT 2016

ای پی جی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ترکی میں چھبیسویں یونیورسل پوسٹل کانگریس میں شرکت کی

امارات پوسٹ گروپ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جس کی قیادت اس کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب عبداللہ محمد الشرم کررہے ہیں، یو پی یو کے چھبیسویں یونیورسل پوسٹل کانگریس میں شرکت کررہا ہے جو 19 ستمبر سے 7 اکتوبر کے درمیان استنبول میں منعقد ہورہی ہے۔ وفد نے 20 ستمبر کو منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی جس کی صدارت ترکی کے وزیراعظم عزت مآب بن علی یلدرم کررہے تھے۔

کانگریس نے یو پی یو کے 192 ممبر ممالک سے آنے والے قریباً 2500 شرکاء کو ایک جگہ جمع ہونے کو موقع دیا تاکہ وہ ممبر ممالک کی عام ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے استنبول عالمی مراسلاتی حکمت عملی کی بنیاد پر 2020-2017 کے لیے یو پی یو کے کام کے طریقہ کار کے لیے روڈ میپ تیار کرسکیں۔

جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے دوران جناب عبداللہ الشرم نے امارات پوسٹ گروپ کی مراسلاتی خدمات میں ترقی کے نمایاں پہلوؤں کو اجاگر کیا جس میں خاص طور پر ایکسپریس میل سروس کے میدان میں ہونے والی ترقی شامل تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے یو پی یو کے بین الاقوامی بیورو کے ممبر کی حیثیت سے امارات پوسٹ گروپ کے کردار کے بارے میں بھی بتایا۔

یونیورسل پوسٹل کانگریس بین الاقوامی ڈاک کے تبادلے کے لیے طریقہ کار وضع کرتی ہے اورمراسلاتی سیکٹر کو درپیش آنے والے چیلینجز کے لیے حل تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے جس کا مقصد اقتصادی ترقی کے لیے باہمی تعاون اور ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مراسلاتی میدان میں آنے والی نئی ٹیکنالوجیز کو مدد فراہم کرنا ہے۔ کانگریس کے دوران ممبر ممالک سے آنے والے کمشنرز نے عالمی مراسلاتی سیکٹر کے لیے ایک روڈ میپ بھی تیار کیا۔

کانگریس میں حکومت اوریو پی یو کے ممبر ممالک کے مراسلاتی سیکٹر کے نمایاں نمائندوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے اداروں نے بھی شرکت کی۔ ہر چار سال میں ایک دفعہ ہونے والی یہ کانفرنس ہر کام کے طریقہ کار کے لیے حکمت عملی اور منصوبہ بندی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ ڈاک اور پارسل کے بین الاقوامی لین دین کے معیار اور اصولوں کو وضع کرے گی، سیکورٹی کے خدشات کو ختم کرنے میں مدد کرے گی اور مناسب قیمت پر مالیاتی خدمات اور ای کامرس کو متعارف کرائے گی


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ