مرکز ابلاغ

ابوظہبی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے بلز کی ادائیگی کے لیے ڈاک خانے سب سے سہولت والی جگہ ہے
20 SEP 2016

ابوظہبی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے بلز کی ادائیگی کے لیے ڈاک خانے سب سے سہولت والی جگہ ہے

امارات پوسٹ گروپ کے ڈاک خانے اب اپنے کسٹمرز کو ابو ظہبی مقتدرہ پانی اور بجلی (اے ڈی ڈبلیو ای اے) کے ذیلی ادارے ابوظہبی ڈسٹری بیوشن کمپنی (اے ڈی ڈی سی) کے بلز ادا کرنے کی سہولت فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ اس کے ڈاک خانوں کے مرکزی محل وقوع، ایک سے زیادہ کاؤنٹرز اور لمبے اوقات کار ہیں۔

یہ سروس کسٹمرز کے لیے اسی روز سے دستیاب ہے جس دن امارات پوسٹ گروپ اور اے ڈی ڈی سی کے مابین ہونے والے تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے- دونوں اداروں کے مابین ہونے والا یہ معاہدہ اے ڈی ڈی سی کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ اپنے کسٹمرزکے لیے بلوں کی ادائیگی کے ذرائع کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔

اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے کسٹمرز کو ڈاک خانوں پر یا تواپنا بل پیش کرنا چاہیے یا اپنا اکاؤنٹ نمبر بتانا چاہیے۔ کنکشن کے کٹ جانے کی صورت میں کسٹمرز اپنے پانی اور بجلی کا کنکشن اسی روز دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں جس روز وہ اپنی قابل ادا رقم کی ادائیگی ڈاک خانوں کے ذریعے کریں گے۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا:" ابو ظہبی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے بلز ادا کرنے کی سہولت ہماری اس حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد کسٹمرز کو مختلف یوٹیلیٹی اداروں کے بلوں کو باآسان طریقے سے ڈاک خانوں میں جمع کرانے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ہم یہ دیکھ کر بے حد خوش ہیں کہ ہمارے مرکزی محل وقوع اور ہفتے کے چھ دنوں کے لمبے اوقات کارکی بدولت یہ سروس کسٹمرز میں بہت مقبول ہے۔"

ابو ظہبی ڈسٹری بیوشن کمپنی کا ڈاک خانوں کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کی اجازت دینے کا یہ اقدام اس کے اس عزم کا اظہار کرتا ہے جس کا مقصد کسٹمرز کواس قابل بنانا ہے کہ وہ بغیر کوئی لمبا سفر کیے اپنے بلز آسانی سے ادا کرسکیں۔ اس مقصد کے لیے دونوں فریقین نے آپس میں تیکنیکی، انتظامی اور مالی تفصیلات طے کرلی ہیں تاکہ سروس کے آسان اور تیز رفتار ہونے کو یقینی بنایا جاسکے


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ