مرکز ابلاغ

ای پی جی کمپنیز کو ایک موقع فراہم کررہی ہے کہ وہ اپنے تاریخی مواقعوں کو خصوصی ٹکٹوں کے ذریعے یادگار بنائیں
06 SEP 2016

ای پی جی کمپنیز کو ایک موقع فراہم کررہی ہے کہ وہ اپنے تاریخی مواقعوں کو خصوصی ٹکٹوں کے ذریعے یادگار بنائیں

امارات پوسٹ گروپ کی تشہیری ٹکٹوں کی پیش کش نجی اور عوامی کمپنیز کو ایک منفرد موقع فراہم کررہی ہے کہ وہ تشہیری ٹکٹوں کے اجراء کے ذریعے اپنے خصوصی مواقعوں اور کامیابیوں کو یادگار بنائیں اور ان ٹکٹوں کے اجراء کے ذریعے دنیا بھر میں موجود ہزاروں لوگوں تک پہنچ سکیں۔

یہ پیش کش ای پی جی کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی کے عین مطابق ہے جو نجی اور سرکاری اداروں کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ خصوصی ٹکٹوں کے اجراء کے ذریعے اپنے تاریخی مواقعوں کو یادگار بنا سکیں۔ یہ پیش کش یو اے ای کی حکومت کی جانب سے شروع کردہ معیاری خدمت کے اس پروگرام کے مطابق ہے جس کا آغاز یواے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نےمارچ 2011 کیا تھا جس کا مقصد حکومتی خدمات کی کارکردگی کو اعلیٰ درجوں تک پہنچانا ہے۔

"تشہیری ٹکٹوں کی اس پیش کش کو نجی اور عوامی کمپنیاں اپنی اہم کامیابیوں کو ایک نیا انداز دینے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ تشہیر کے لیے رائج موجودہ طریقوں سے بہت مختلف ہے۔" ان خیالات کا اظہار ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا: " جن کمپنیوں نے اس خدمت کو استعمال کیا ہے وہ اس سے حاصل کردہ نتائج سے بے حد خوش ہیں کیونکہ یہ ٹکٹیں کسٹمرز یا کلائنٹس کو پیش کی جاسکتی ہیں، لمبے عرصے کے لیے محفوظ کی جاسکتی ہیں اور بطور ایک یاد گارکے رکھی جاسکتی ہیں۔"

یہ ٹکٹیں ای پی جی کے مرکزی ڈاک خانوں میں فروخت کی جائیں گی اوران کی ایک مقررہ تعداد ان کمپنیوں کو بطوراعزاز دی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انھیں ٹکٹ کے اجراء پر پہلا مہر کردہ لفافہ، یادگاری اوراق، پہلے دن کی تنسیخ، بروشرز اور ٹکٹوں سے مزیّن ایک آرائشی فریم بھی دیا جائے گا۔

مزید برآں ای پی جی اجراء ہونے والے ٹکٹوں کے لیے میڈیا کوریج کا انتظام بھی کرے گی اورٹکٹ اندوزی کی نمائشوں میں، لنڈر البم میں، مائیکل اینڈ اسٹینلے گببونس ٹکٹ کی فہرست میں اور یو اے ای کے ٹکٹوں کے سالانہ مجموعے میں شامل ہونے کے لیے ان کو سہولت بھی فراہم کرے گی۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ