مرکز ابلاغ

1964 میں خلائی مشن پر جاری ہونے والا ٹکٹ عزت مآب شیخ راشد کی دور اندیشی اور امارات پوسٹ کی خلائی ٹکٹوں کی تاریخ کو ظاہر کرتا ہے
28 JUL 2016

1964 میں خلائی مشن پر جاری ہونے والا ٹکٹ عزت مآب شیخ راشد کی دور اندیشی اور امارات پوسٹ کی خلائی ٹکٹوں کی تاریخ کو ظاہر کرتا ہے

1964 میں دبئی میں بین القوامی " بیرونی خلائی کامیابیوں" کی یادگار کے طور پر جاری ہونے والا ڈاک ٹکٹ دبئی کے باپ عزت مآب شیخ راشد بن سعید المکتوم کی دور اندیشی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا اور جس نے خلائی مشن کے بارے میں منفرد ٹکٹوں کے اجراء کے لیے امارات پوسٹ کی عظیم تاریخ کو بھی اجاگر کیا۔

خبروں کی سرخی بن جانے والا وہ ٹکٹ جس کا ذکر یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے گذشتہ ہفتے ہونے والی یو اے ای خلائی ایجینسی کی دوسری سالگرہ کے موقع پرٹوئیٹر پر کیا اس کا اجراء "قابل فخر خلابازوں" کے موضوع کے تحت نومبر 1964 میں کیا گیا تھا جو کہ ان امریکی خلابازوں کے اعزاز میں تھا جنہوں نے دنیا کے گرد پہلا چکر لگایا تھا۔

عزت مآب شیخ محمد نے ٹوئیٹر پر کہا:" خواب شروع ہوتے ہیں خیالات سے، ایک لفظ سے، ایک تصور سے یہاں تک کہ ایک ڈاک ٹکٹ سے۔ جیسا کہ ہمارے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے نسلیں کام کرتی ہے اس طرح ہم مضبوط حقیقت کو بناتے ہیں۔"

امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ محمد الشرم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:" ہمیں اپنی نامور تاریخ پر فخر ہے کہ ہم نے مختلف موضوعات کے تحت کئی طرح کی ٹکٹیں تخلیق کی ہیں خاص طور پر خلائی مشن کے اوپر۔ یہ ٹکٹیں ایسے وقت میں قوم کی حیرت انگیزدور اندیشی پر ایک دلچسپ تبصرہ ہیں جب یو اے ای اپنی ترقی کی ابتدائی منازل پر تھا۔

" اس تاریخی ٹکٹ کے اجراء کے بعد سے یو اے ای خلائی موضوع کے اوپر کئی طرح کی ٹکٹوں کا اجرء کرچکا ہے۔ اب ہم موجودہ دور میں ہونے والی خلائی تحقیق میں یو اے ای کے کردار کو اجاگر کرنے کے خواہش مند ہیں۔ خاص طور یواے ای کی خلائی ایجینسی کے تعاون سے جو کہ بھرپور طریقے سے خلائی دریافت میں مشغول ہے۔ جس میں یو اے ای کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر سال 2021 میں مریخ پر "ہوپ پروب" کا آغاز بھی شامل ہے۔" جناب الشرم نے مزید کہا۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ