مرکز ابلاغ

یو اے ای کے کسٹمرز اب نہایت مناسب قیمت پر جنوبی افریقہ اور ازبکستان بھی تیزرفتار ای ایم ایس شپمنٹ بھیج سکتے ہیں
20 JUL 2016

یو اے ای کے کسٹمرز اب نہایت مناسب قیمت پر جنوبی افریقہ اور ازبکستان بھی تیزرفتار ای ایم ایس شپمنٹ بھیج سکتے ہیں

امارات پوسٹ گروپ نے اپنے تیزرفتار ای ایم ایس نیٹ ورک میں اب جنوبی افریقہ اور ازبکستان کو بھی شامل کرلیا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے کسٹمرز ان دونوں ممالک میں بھی اپنے دستاویزات اوردیگر شپمنٹ بھیج سکیں گے۔ اس شمولیت کے بعد ای پی جی کی تیزرفتار ای ایم ایس خدمت اب دنیا کے 111 ممالک کے لیے دستیاب ہے جس کا مقصد کسٹمرز کو دنیا بھر میں شپمنٹ بھیجنے کے لیے ایک کم خرچ اور تیزرفتار ذریعہ کی فراہمی ہے۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:" اپنے تیزرفتار ای ایم ایس نیٹ ورک میں جنوبی افریقہ اور ازبکستان کو شامل کرنے پر ہم بہت خوش ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے کسٹمرز اپنے دستاویزات اور دیگر اشیاء کی ترسیل کے لیے اس سہولت کو بہت ہی کارآمد پائیں گے جس کی وجہ ہماری تقابلی قیمت، تیزرفتار ترسیل اور نمایاں ائیرلائنز کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔"

انھوں نے مزید کہا:" کسٹمرز کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر، بہتر قیمت اور مختصر ترسیلی اوقات کے ذریعے اپنی تیزرفتار ای ایم ایس خدمت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہم دن رات جدوجہد کررہے ہیں۔ ہم یہ بتاتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ پورے ملک میں پھیلے ہمارے 118 ڈاک خانوں پر تیز رفتار ای ایم ایس کے لیے کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی صورت میں ہماری جدوجہد نظر آرہی ہے۔"

جنوبی افریقہ کے لیے ابتدائی 500 گرام ( آدھا کلو) کے نرخ 88 درہم رکھے گئے ہیں اوروزن زیادہ ہونے کی صورت میں 15 درہم ہراضافی 500 گرام کے حساب سے لئے جائیں گے۔ ازبکستان کے لیے ابتدائی 500 گرام کے نرخ 108 درہم رکھے گئے ہیں اوروزن زیادہ ہونے کی صورت میں 20 درہم ہر اضافی 500 گرام پر لئے جائیں گے۔

تیزرفتار ای ایم ایس مراسلاتی خدمات کی ایک اعلیٰ پروڈکٹ ہے جو کسٹمرز کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ عالمگیر مراسلاتی اتحاد کے تحت چلنے والے مراسلاتی نیٹ ورک کے ذریعے اپنے دستاویزات اور پارسلز تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیج سکیں۔ ای پی جی گذشتہ کچھ مہینوں سے اس پروڈکٹ کو بہتر سے بہتر بنارہا ہے اور امارات اور اتحاد جیسی نمایاں ائیرلائنز کے ساتھ اس کی حکمت عملی اتحاد نے اس کے استعمال کے حجم میں بے پناہ اضافہ کیا ہے


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ