مرکز ابلاغ

عمان پوسٹ کے وفد نے بہترعملیات کا مظاہرہ کرنے کے لیے امارات پوسٹ گروپ کا دورہ کیا
19 JUL 2016

عمان پوسٹ کے وفد نے بہترعملیات کا مظاہرہ کرنے کے لیے امارات پوسٹ گروپ کا دورہ کیا

امارات پوسٹ گروپ نے عمان پوسٹ کی طرف سے آنے والے وفد کا استقبال دبئی میں اپنے صدر دفتر میں کیا اور آنے والے وفد کو اپنے مراسلاتی آپریشن میں رائج بہترعملیات اور ڈاک کی چھانٹی کے نظام کے بارے میں بتایا۔ امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ محمد الشرم نے آنے والے وفد کا استقبال کیا۔

عمان پوسٹ کے وفد میں عمان پوسٹ کے سی ای او جناب عبدالملک بن عبدالکریم البلوشی، اسسٹنٹ جنرل مینجر آف آپریشنز جناب حمود الخروصی اور پروجیکٹ مینجر انجینئر الامیرہ بنت جمعہ الھاشمی شامل تھے۔

جناب الشرم نے وفد کو ڈاک کی چھانٹی کے اہم تیکنیکی رموز کے بارے میں بتایا اور امارات پوسٹ گروپ کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی جو نہ صرف موجودہ دور کی مراسلاتی آپریشنزکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تھیں بلکہ مستقبل میں آنے والی نئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی تھیں۔ انھوں نے وسیع مراسلاتی نیٹ ورک کے ذریعے معیاری مراسلاتی خدمات کی فراہمی میں ای پی جی کی صلاحیتوں کے بارے میں بھی بتایا جس کے لیے اس کے پاس دنیا بھر میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ جدید مواصلاتی خدمات اور کام کے لیے قابل لوگ موجود ہے۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے اس طرح کے تبادلی دوروں کی اہمییت پر زور دیا جو کہ کامیابیوں کے حصول کے لیے اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

انھوں نے مزید کہا:" امارات پوسٹ گروپ مراسلاتی میدان میں ہونے والی جدت اور تیکنیکی ترقی میں ہمیشہ آگے رہا ہے اور مختلف میدانوں میں ہماری مہارت اور کارکردگی نے تقلید کے لیے دوسروں کے لیے ایک مثالی کردار ادا کیا ہے جس میں چھانٹی کا خود کار نظام بھی شامل ہے۔ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہم اپنی مہارتوں کو دیگر مراسلاتی انتظامیہ کے ساتھ شئیر کریں خاص طور پران ممالک کے ساتھ جن سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ای پی جی گورنمنٹ کی جدید حکمت عملی کو اپنانے کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتی ہے جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کو سال 2021 تک دنیا کا بہترین ملک بنانا ہے۔"

وفد نے ڈاک کی چھانٹی کے نظام اور ای - کامرس میں موجود اعلیٰ معیار کو خوب سراہا جو کہ ان دیگر مراسلاتی اداروں کے لیے ایک مثال بن گیا ہے جو مختلف مراسلاتی میدانوں میں اعلیٰ کرکردگی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ