مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ پہلے یاد گاری دن پر یو اے ای کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہے
30 NOV 2015

امارات پوسٹ گروپ پہلے یاد گاری دن پر یو اے ای کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے یو اے ای کے یوم شہداء کے موقع پر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے فرمان کے مطابق اور وزارت صدارتی امور کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے صبح آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک قومی پرچم کو سرنگوں کر کے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی خاطر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جنہوں نے عسکری، سول اور انسان دوستی کے شعبوں میں قومی خدمت سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ملازمین نے صبح ساڑھے گیارہ بجے یو اے ای کے شہداء کی ارواح کی یاد میں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی خاطر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو جناب فہد الحوسنی کا کہنا تھا کہ یوم شہداء وفاداری کی اقدار کو سربلند کرنے والے یو اے ای کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امارات پوسٹ گروپ نے دفتر برائے امور خاندان شہداء، جو ابوظہبی کے ولی عہد کے آفس کا ایک حصہ ہے، کے تعاون سے پہلا یوم شہداء منانے کے لئے ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا ہے۔ یہ ڈاک ٹکٹ 30 نومبر سے تمام ڈاک خانوں پر دستیاب ہیں۔

ای پی جی کے چیف سپورٹ سروسز آفیسر جناب سمیع الخواجہ کی قیادت میں تمام ملازمین نے تقریب میں شرکت کی۔

یو اے ای میں میں یوم شہداء صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے جاری کردہ فرمان کے مطابق ہر سال 30 نومبر کو ان اماراتی ہیروز کی شہادت کو نذرانہء عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے قومی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ