مرکز ابلاغ

ای پی جی یو اے ای کا قومی دن مسرت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر  مناتا ہے
29 NOV 2015

ای پی جی یو اے ای کا قومی دن مسرت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر مناتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے یو اے ای کا 44 قومی دن اپنے ہیڈ آفس میں منعقد کردہ ایک ایسی رنگا رنگ تقریب میں فخر و وفاداری کے جذبوں سے سرشار ہو کر منایا جس کا ایک حصہ قومی خدمت مکمل کرنے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنا تھا اور جس میں ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب فہد الحوسنی سمیت دیگر سی ای اوز اور ملازمین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب فہد الحوسنی نے کہا " قومی دن یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان، یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، سپریم کونسل کے ممبران اور امارات کے عزت مآب فرمانرواؤں اور ملک کے عوام کو بھرپور مبارکباد پیش کرنے کا ایک مناسب موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال قومی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور شہداء کی قربانیوں جنہوں نے ملک اور خطے کے امن اور سلامتی کی خاطر اپنا خون بہایا، کی یاد میں قومی وفاداری کے جذبے کو ابھارنا موزوں ترین عمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال امارات پوسٹ گروپ نے قومی دن کو ہیش ٹیگ (# میری قومی ڈاک) کے تحت منایا جس کا مقصد جذبہء حب الوطنی اور مدبرانہ قیادت سے وفاداری کے عہد کی تجدید ہے۔ یونین مارچ قومی تعمیر کا ایک طویل سفر ہے اور یو اے ای کی تاریخی کامیابیاں دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس یادگار کے منانے میں یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی آغاز کردہ قومی جدتی حکمتِ عملی غالب اہمیت کی حامل ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ ای پی جی کے ملازمین کو اپنے روزمرہ امور میں جدت لانے کی تحریک دلائے گا۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ