مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ ہفتۂ جدّت کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجراء کرتا ہے۔
21 NOV 2015

امارات پوسٹ گروپ ہفتۂ جدّت کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجراء کرتا ہے۔

امارات پوسٹ گروپ نے یو اے ای کے وزیرِاعظم کے دفتر کے تعاون سے "ہفتۂ جدّت" کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کےایک سیٹ کا اجراء کیا ہے۔ ہفتۂ جدّت آج سے یو اے ای بھر میں منایا جا رہا ہے۔

ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب فہد الحوسنی نے کہا : "امارات پوسٹ گروپ یو اے ای کی حکمتِ عملی برائے جدّت کی بھر پور حمایت کرتا ہے جس کا مقصد 2021 تک یو اے ای کو دنیا کے بہترین ممالک میں سے ایک بنانا ہے۔ جدّت، مراسلاتی شعبے میں ای پی جی کی تعمیر و ترقی کا ایک کلیدی جزو رہا ہے اور ہم اپنےمراسلاتی وغیر مراسلاتی خدمات کے گلدستے کو وسعت دیتے ہوئے جدّت کے اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ای پی جی ہمیشہ سے مراسلات اور انصرامی تنظیم کے شعبوں میں جدت کی حمایت کرتا چلا آیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم یو اے کی حکمتِ عملی برائے جدت کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں"۔

چیف کمرشل آفیسر ابراہیم بن کرم نے کہا:" یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ امارات پوسٹ گروپ جدت پر یو اے ای حکومتی تحریک کی حمایت کر رہا ہے"۔ یہ خصوصی ڈاک ٹکٹ یو اے ای کے جدت کے پیغام کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچائے گا"۔

ہفتۂ جدّت خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے سال 2015 کو جدت کا سال قرار دیا ہے تا کہ قومی لائحہ عمل میں جدت کے رحجان کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

حکومتی جدتی نظام کا مقصد سرکاری ملازمین کو حکومتی جدت کے رحجان کے حوالے سے ضروری ہدایات دینا ہے اور یہ بتانا ہے کہ کارپوریشنوں میں جدت کے عمل کو کیسے شروع کیا جائے اور حکومتی تصور 2021 کے حصول میں کیسے حصہ ڈالا جائے۔

یہ ڈاک ٹکٹ صرف ایک ہی مالیت، 3 درہم میں جاری کیے گئے ہیں۔ یہ ٹکٹ آج سے تمام ڈاک خانوں میں دستیاب ہوں گے۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ