مرکز ابلاغ

امارات این بی ڈی، امارات پوسٹ گروپ کے ساتھ  معاہدہ برائے میل روم کے انتظام کی تجدید کرتا ہے
15 FEB 2016

امارات این بی ڈی، امارات پوسٹ گروپ کے ساتھ معاہدہ برائے میل روم کے انتظام کی تجدید کرتا ہے

امارات این بی ڈی نے امارات پوسٹ گروپ (ای پی جی) کے ساتھ اپنے بنک کی ایک سو اڑتالیس شاخوں کی میل روم کی ضروریات کی دیکھ بھال کے لئے اپنے معاہدہ برائے میل روم کے انتظام کی تجدید کی ہے۔ یہ تین سالہ ٹھیکہ ایک بولی کے بعد جس میں نمایاں کورئیر کمپنیاں شریک تھیں دوبارہ ای پی جی کو نوازا گیا-

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر ابراہیم بن کرم نے کہا: "امارات پوسٹ گروپ اپنی مدِّ مقابل کمپنیوں کی طرف سے دی جانے والی بولیوں کے جائزے کے بعد امارات این بی ڈی کے میل روم کا ٹھیکہ دوبارہ ای پی جی کو دیے جانے کے فیصلے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتا ہے"۔ ای پی جی سال 2000 سے امارات این بی ڈی کی پیچیدہ میل روم کی ضروریات کوسنبھالتا آرہا ہے اور معاہدے کی تجدید ہماری مہارت اور ہمارے طریقہ حل کی جدید تکنیک کی ایک مُدلّل تصدیق ہے۔ یہ ہماری صلاحیتوں پر بنک کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے"۔

امارات این بی ڈی کے ڈپٹی جنرل مینیجر جناب الہام محمد نے کہا: "ای پی جی ایک دہائی سے زائدعرصے سے امارات این بی ڈی کا قابل اعتماد شریکِ خدمت ہے اور ہمیں اس کے ساتھ اپنے تعلق کی تجدید پر خوشی ہے"۔ یو اے ای کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک اور کسٹمرزکی ایک بڑی تعداد رکھنے کے ناطے ہم ایسے شراکت داروں پر بھروسہ کرتے ہیں جو بروقت خدمات اور کسٹمرز کو اعلیٰ تجربہ فراہم کرنے کے ہمارے عزم میں شریک ہوں۔

ایک نگران کے زیر انتظام ای پی جی کی ایک سرگرم ٹیم بنک کی متعدّد ضروریات کا بندو بست کرتی ہے جن میں کسٹمرز کے ساتھ ساتھ بینک کی شاخوں اور مختلف شعبوں کے مابین دستاویزات اور پارسلوں کی ترسیل شامل ہیں۔ مزید برآں، ای پی جی بینک کی مخصوص علاقائی ترسیلات، کسٹمرز کے بیانات کی چھپائی اور ڈاک کی ترسیل کی بھی دیکھ بھال کرتی ہے۔

امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے میل روم کے انتظام کے نظام کی نمونہ سازی اورتشکیل، امارات این بی ڈی کو کم سے کم ممکنہ وقت میں بنک کی داخلی و خارجی ڈاک کی ترسیل اور وصولی کے قابل بنانے کے لیے کی گئی تھی۔

ای پی جی میل روم کے حل کے پیچھے وسیع تجربہ اور ملک بھر میں پھیلا ہوا نیٹ ورک ہے جس کا مقصد بڑی کمپنیوں کو بیرونی ذرائع سے اپنے میل روم کا انتظام کرنے کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اپنے بنیادی کاروبار کے لیے مختص کر سکیں۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ