مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ 80 سے زائد  شرکاء حکمتِ عملی کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔
08 NOV 2015

امارات پوسٹ گروپ 80 سے زائد شرکاء حکمتِ عملی کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

امارات پوسٹ گروپ نے 80 سے زائد شرکاء حکمتِ عملی اور کچھ نمایاں میڈیا تنظیموں کو اپنے سالانہ شرکاء حکمتِ عملی کے اجتماع کے دوران مبارک باد پیش کی، یہ اجتماع شرکاء کے ساتھ مواصلاتی ذرائع کو مضبوط بنانے اور خدمات کو بہتر بنانے کے لئے خیالات کے تبادلے کی طرف اقدام کے حصے کے طور پر منعقد کیا گیا۔

اس تقریب میں سرکاری شعبوں اور اداروں کہ علاوہ نجی کمپنیوں اور میڈیا تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے رواں سال امارات پوسٹ گروپ کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالا۔ مہمانوں کا ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم اور ای پی جی کے دیگر سینئر افسران نے استقبال کیا۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں جناب ابراہیم بن کرم نے شرکاء حکمتِ عملی کا شکریہ ادا کیا اور امارات پوسٹ گروپ کی ترقی اور سال کے دوران اس کی خدمات کی بہتری میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گروپ شرکاء حکمتِ عملی کے ساتھ مل کر متعدد مراسلاتی و غیر مراسلاتی خدمات مہیا کرنے میں پُرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امارات پوسٹ گروپ نے اپنے ملک گیر توسیع کی حکمت عملی اپنانے کے علاوہ اپنی مصنوعات اور خدمات میں معیار کے اعلیٰ درجے کو بھی مدنظر رکھا۔ "اپنے شرکاء کو انکے اہداف کے حصول کے قابل بنانے کے لئے ہم ہمیشہ کسٹمرز کے اطمینان سے آگاہ رہنے کی کوشش کرتے ہیں، اوراس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے کسٹمرز ایک چھت کے نیچے وسیع تر خدمات حاصل کریں۔ جناب بن کرم نے مزید کہا،"اس تقریب کا مقصد اپنے تمام شرکاء کو سراہنا اور خیالات کا تبادلہ ہے،جو ہماری بہتر خدمات اور اعلٰی معیارات کی طرف رہنمائی کرے گا"۔

یہ تقریب حکمتِ عملی کے شرکاء اور میڈیا تنظیموں کو خصوصی ایوارڈز، تجارتی حوصلہ افزائی ایوارڈز، تعریفی اسناد اور ٹرافیاں پیش کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ