مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ کی 'یوم پرچم' کی تقاریب میں شرکت۔
03 NOV 2015

امارات پوسٹ گروپ کی 'یوم پرچم' کی تقاریب میں شرکت۔

امارات پوسٹ گروپ نے جمیرا ڈاک خانے، رمول میں ای پی جی کے صدر دفتر اور تمام ڈاک خانوں اور ذیلی اداروں میں قومی پرچم لہرا کر قومی یومِ پرچم کی ملک گیر تقریبات میں حصہ لیا۔

ان تقریبات کا اہتمام یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کی سالگرہ کے موقع پر قومی پرچم کی تکریم کی ہدایات پر کیا گیا۔

ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب فہد الحوسنی نے کہا کہ"ایک وفاقی ادارے کی حیثیت سے امارات پوسٹ گروپ یو اے ای کے پرچم کی تعظیم پر فخر محسوس کرتا ہے جو امن، ترقی اور اخوت کی قومی اقدار کا مظہر ہے"۔ " یوم پرچم" (فلیگ ڈے)، یو اے ای کے اقوام عالم میں ترقی اور بلند تر مرتبے کی جانب بڑھنے کے ساتھ قومی پرچم کی اہمیت کی یاد دہانی کا ایک عظیم موقع ہے"۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا،"ہمیں خوشی ہے کہ عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے حکم پر ہمارے تمام ڈاک خانوں اور ذیلی اداروں نے یومِ پرچم کی تقریبات میں بھر پور حصہ لیا اور دوپہر ٹھیک بارہ بجے قومی پرچم کو سلامی دی۔ "اس تقریب نے یو اے ای کے شہریوں اور دیگر قومیت کے لوگوں میں حب الوطنی اور وفاداری کے جذبات کو اجاگر کیا"۔

امارات پوسٹ کے سی ای او جناب عبداللہ الاشرم نے جمیرا ڈاک خانے میں ہونے والی مرکزی تقریب میں قومی پرچم لہرایا، جہاں گروپ کے سینکڑوں ملازمین اور الربیعہ کے جی اسکول کے بچے تقریبات میں شرکت کے لئے دوپہر بارہ بجے جمع ہوئے تھے۔

ای پی جی کے چیف سپورٹ سروسز آفیسر جناب سمیع الخواجہ نے رمول، دبئی میں ای پی جی کے صدر دفتر میں قومی پرچم لہرایا، جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔

ہاتھوں میں چھوٹے پرچم تھامے ملازمین اور اسکول کے بچوں نے تقریبات میں حصہ لیا جبکہ پرچم کو رسمی طریقے سے حب الوطنی اور قومی اتحاد کی ایک علامت کے طور پر لہرایا گیا۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ