مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ 80 سے زائد شرکاء حکمتِ عملی کو مبارک باد پیش کرتا ہے
01 NOV 2015

امارات پوسٹ گروپ 80 سے زائد شرکاء حکمتِ عملی کو مبارک باد پیش کرتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے 80 سے زائد شرکاء حکمتِ عملی اور کچھ نمایاں ذرائع ابلاغ کی تنظیموں کو اپنے سالانہ شرکاء حکمتِ عملی کے اجتماع کے دوران مبارک باد پیش کی،یہ اجتماع شرکاء کے ساتھ رابطوں کے ذرائع مضبوط بنانے اورخدمات کو بہتر بنانے کے لئے تبادلۂ خیالات کی طرف اقدام کے حصے کے طور پر منعقد کیا گیا۔

اس تقریب میں سرکاری شعبوں اور اداروں کے علاوہ نجی کمپنیوں اور میڈیا تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے رواں سال امارات پوسٹ گروپ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم، امارات پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب عبداللہ محمد الاشرم اور امارات پوسٹ عاملاتی نیٹ ورک کے سی ای او جناب سلطان المدفع اور ای پی جی کے دیگر سینئر عہدیداران نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں جناب ابراہیم بن کرم نے شرکاء حکمتِ عملی کا شکریہ ادا کیا اور امارات پوسٹ گروپ کی ترقی اور سال کے دوران اس کی خدمات کی بہتری میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گروپ شرکاء حکمتِ عملی کے ساتھ مل کر متعدد مراسلاتی و غیر مراسلاتی خدمات مہیا کرنے کے لئے پُرعزم تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امارات پوسٹ گروپ نے ملک گیر توسیع کی حکمت عملی اپنانے کے علاوہ اپنی مصنوعات اور خدمات میں معیار کے اعلیٰ درجے کو بھی مدِّنظر رکھا۔ "اپنے شراکت داروں کو انکے اہداف حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے ہم ہمیشہ کسٹمرز کے اطمینان سے آگاہ رہنے کی کوشش کرتے ہیں اوراس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے کسٹمرز ایک چھت کے نیچے وسیع تر خدمات حاصل کریں۔ جناب بن کرم نے مزید کہا،"اس تقریب کا مقصد اپنے تمام شراکت داروں کو سراہنا اور تبادلۂ خیالات کرنا ہے،جو ہماری بہتر خدمات اور اعلٰی معیارات کی طرف رہنمائی کرے گا"۔

یہ تقریب شرکاء حکمتِ عملی اور ذرائع ابلاغ کی تنظیموں کو خصوصی ایوارڈز، تجارتی حوصلہ افزائی ایوارڈز، تعریفی اسناد اور ٹرافیاں پیش کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ