مرکز ابلاغ

ابوظہبی مرکزی ڈاک خانہ  "پرچم کے محافظ"  مہم کی حمایت کرتا ہے۔
26 OCT 2015

ابوظہبی مرکزی ڈاک خانہ "پرچم کے محافظ" مہم کی حمایت کرتا ہے۔

ابوظہبی مرکزی ڈاک خانے میں کسٹمرز کی جانب سے قومی پرچم کے استعمال کے قوانین کی مزید معلومات کے حصول میں گہری دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے، جو وطنی الامارات فاؤنڈیشن کی جانب سے شروع کردہ مہم " پرچم کے محافظ " کی حوصلہ افزائی کرنے والے مقامات میں سے ایک ہے۔

وطنی نے ابوظہبی مرکزی ڈاک خانے میں پرچموں اور کتابچوں کی تقسیم اورکسٹمرز کو مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرنے اور عوام سے استعمال شدہ اور ضائع شدہ پرچم وصول کر کے نئے پرچم دینے کے لئے ایک بوتھ قائم کیا ہے۔

امارات پوسٹ گروپ کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا: "وطنی قومی پرچم کے وقار کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کا اہم فریضہ سر انجام دے رہا ہے اور امارات پوسٹ گروپ اس کارِ خیر میں ان کا ساتھ دینے پر مسرت کا اظہار کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس مہم سے یو اے ای کے پرچم کے احترام اور حکومتی اداروں، شہریوں اور رہائشیوں میں پرچم سنبھالنے اور استعمال کرنے کے درست طریقوں سے آگاہی کے رحجان کو فروغ ملے گا"۔

ابوظہبی مرکزی ڈاک خانے کی ڈائریکٹر نے کہا کہ کسٹمرز اس مہم کا حصہ بننے کے بہت شائق تھے اور بہت سے گاہکوں نے اپنے پرانے پرچم ساتھ لانے کا وعدہ کیا تاکہ ان کی جگہ نئے پرچم وصول کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم شہریوں اور تارکین وطن کی ملک سے وفاداری میں مضبوطی لائے گی۔

فرسٹ پوسٹل زون علاقے کے متعدد تعلیمی اداروں سے رابطہ کر رہا ہے کہ وہ مہم کی حمایت کے لیے سکول کے بچوں کو ڈاک خانے بھیجیں تاکہ وہ وطنی کے بوتھ پر جا کر اشتہاری ورقے وصول کر سکیں۔

" پرچم کے محافظ " مہم قومی پرچم کے احترام کے فروغ کی خاطر یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے منظور کردہ اقدامات میں سے ایک ہے۔

یہ مہم اس جستجو میں ہے کہ استعمال شدہ پرچم کی اچھی اور صاف حالت کو یقینی بنا تے ہوئے پرچم کے تقدّس کی حفاظت کی ضرورت سے متعلّق عوام کو آگاہ کیا جائے۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر ای پی جی کے رضاکار مختلف ڈاک خانوں میں برادری کو استعمال شدہ اور کٹے پھٹے پرچموں کی تلفی اور نئے پرچموں کی تقسیم سے متعلق تعلیم دے رہے ہیں۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ