مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ "شارجہ کیپیٹل آف عرب ٹورزم 2015" پر یاد گاری ٹکٹیں جاری کرتا ہے۔
15 FEB 2016

امارات پوسٹ "شارجہ کیپیٹل آف عرب ٹورزم 2015" پر یاد گاری ٹکٹیں جاری کرتا ہے۔

امارات پوسٹ کا شارجہ کیپیٹل آف عرب ٹورزم 2015 پر یاد گاری ٹکٹوں کا اجراء۔

امارات پوسٹ نے شارجہ مقتدرۂ تجارتی و سیاحتی تعمیر و ترقی (ایس سی ٹی ڈی اے) کے اشتراک سے شارجہ کیپیٹل آف عرب ٹورزم 2015 پر3درہم مالیت کی یاد گاری ٹکٹیں اور اس کے ساتھ 10 درہم مالیت کے یادگاری ورق جاری کیے ہیں۔

اس اجراء پر تبصرہ کرتے ہوئے امارات پوسٹ گروپ کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا کہ نئی ٹکٹیں امارت شارجہ کو کیپیٹل آف عرب ٹورزم 2015 کانام دیے جانے کے اعزاز کی خوشی میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپیٹل آف عرب ٹورزم 2015 ایوارڈ شارجہ کی بے مثال سیاحتی پیداوار کا ثبوت ہے اورگذشتہ دہائی سے مقامی،علاقائی اور بین لاقوامی سطح پراس کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ایوارڈ یوں اور بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ امارات اسلامی تعاون تنظیم کے پیش کردہ 2014 ایوارڈ کو اس کے انجام تک پہنچا رہا ہے۔

18 اکتوبر 2012 کو قاہرہ میں ہونے والے مجلسِ عرب سیاحتی وزراء کے پندرھویں اجلاس میں شارجہ کو کیپیٹل آف عرب ٹورزم برائے 2015 کا خطاب دیا گیا تھا۔

کیپیٹل آف عرب ٹورزم کا ایوارڈ ایسی جگہ کو دیا جاتا ہے جو مجلسِ عرب سیاحتی وزراء کے مقرر کردہ معیارات پر پورا اُترتی ہے جن کی بنیاد عرب ممالک کی باہمی تبادلۂ سیاحت کے فروغ میں تعاون پر ہے۔ یہ ایوارڈ ایسی جگہوں کو منتخب کرتا ہے جو یہ دکھاتی ہیں کہ بین العرب سیاحت کس طرح واضح طور پر معیّن کردہ حکمت عملیوں اور مقاصد میں مربوط ہے۔

منتخب ملک کو یہ دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ اس نے کس طرح عرب کے سیاحتی مقامات کو بین الاقوامی منڈیوں میں آگے بڑھایا ہے اور انہیں مثبت انداز میں ترقی دی ہے جس میں بین العرب ترقیاتی حکمت عملی بھی شامل ہے۔ دیگر معیارات میں مقامات تک رسائی، سیاحت کے دستیاب مختلف مواقع ،آثارِ قدیمہ کے مقامات میں اس کی اہمیت،بنیادی ڈھانچے کا معیار،سیاحتی خدمات میں تعمیر و ترقی اور سرمایہ کاری، ہوٹل میں کمروں کی تعداد اور ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس میں قیام کا ضابطہ اور لائسنس کا اجراء شامل ہیں۔ ایسی تقاریب اور سرگرمیوں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے جو مقامات کے ورثہ اور ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں۔ دیگر معیارات میں آب و ہوا اور عرب سیاحوں کے لئے فطری کشش کے ساتھ ساتھ ان کے لئے سرمایہ کاری کے نۓ منصوبوں پر جاری تعمیر و ترقی شامل ہیں۔

ایس سی ٹی ڈی اے صنعت، رہائشی شعبے، تقریب کے منتظمین اور دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ یہ ایوارڈ شارجہ میں بین العرب سیاحت کی ترقی کو مزید فروغ دے-

یہ ایوارڈ شارجہ کی شاندار روایات سے وابستگی اور اپنے مضبوط ثقافتی ورثہ کو جدید سیاحتی صنعت کی تعمیر کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی بناء پر اسے ایک بڑی مثال کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ امارت کو یہ ایوارڈ فرصتی لمحات اور خریداری میں تنّوع اور سال بھرعالمی معیار کے تہوار منعقد کروانے میں اس کی مہا رتوں کی بناء پر دیا گیا ہے


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ