مرکز ابلاغ

  شارجہ کے مرکزی ڈاک خانے میں "پرچم کے محافظ"  مہم کا انعقاد
25 OCT 2015

شارجہ کے مرکزی ڈاک خانے میں "پرچم کے محافظ" مہم کا انعقاد

وطنی الامارات فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شارجہ کے مرکزی ڈاک خانے میں ہونے والی مہم " پرچم کے محافظ " نے 27 ستمبر کو اپنے آغاز ہی سے اچھا جوابی تاثر دیا، جس میں ڈاک خانے کے اندربنائے گئے بوتھ پر کئی زائرین پرانے یا بوسیدہ پرچموں کا تبادلہ کررہے ہیں۔

شارجہ کے ڈاک خانے وطنی کے ساتھ مل کر پرچم اور کتابچوں کی تقسیم کے ذریعے مہم میں مدد کر رہے ہیں۔ ای پی جی کا عملہ کسٹمرز کو مہم کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہے اور یہ عوام سے استعمال شدہ اور ضائع شدہ پرچم اکٹھے بھی کرتا ہے اور انہیں نئے پرچم بھی دیتا ہے۔

امارات پوسٹ گروپ کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا: "امارات پوسٹ گروپ تمام مرکزی ڈاک خانوں میں قائم کیے گئے خصوصی وطنی بوتھوں کے ذریعے مسلسل دوسرے سال "پرچم کے محافظ" مہم میں مدد کرنے پر خوش ہے۔ ہم یو اے ای کے پرچم کی بطور ایک قومی شناخت کے احترام کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے متواتر دوسرے سال " پرچم کے محافظ" مہم کے انعقاد میں وطنی کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں، اور اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ حکومت،شہری اور رہائشی، پرچم کو سنبھالنے اور استعمال کرنے کے درست طریقوں کو سمجھتے ہیں۔

فاطمہ علی عبداللہ، ایک خاتون جس نے دو نئے پرچم لئے، نے کہا: "یہ ایک شاندار مہم ہے جو ہمیں پرچم کی عزّت و احترام سکھائے گی۔ میں نے ڈاک خانے سے دو نئے پرچم لئے: ایک اپنے گھر کے لئے اور بڑا والا اپنے سکول کے لئے۔ میرے خیال میں یہ ایک بڑی سوچ ہے اور یہ میری اپنے ملک سے وفاداری کو بڑھا دے گی"۔

شارجہ مرکزی ڈاک خانے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اماراتیوں اور غیر ملکیوں دونوں میں مہم کے بارے میں سوال پوچھنے اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہ پرانے پرچموں کا تبادلہ کیسے کیا جائے، بڑا جوش تھا۔ ڈائریکٹر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ قرب و جوار کے سکولوں سے "پرچم کے محافظ" مہم سے آگاہی کی خاطر طالب علموں کو بلوانے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے جس کا مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

"پرچم کے محافظ " مہم قومی پرچم کے احترام کے فروغ کی خاطر یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے منظور کردہ اقدامات میں سے ایک ہے۔

یہ مہم اس جستجو میں ہے کہ استعمال شدہ پرچم کی اچھی اور صاف حالت کو یقینی بنا تے ہوئے پرچم کے تقدّس کی حفاظت کی ضرورت سے متعلّق عوام کو آگاہ کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے، ای پی جی رضاکاران لوگوں کو تعلیم دے رہے ہیں کہ کیسے مختلف ڈاک خانوں میں ضائع شدہ اور بوسیدہ پرچموں کو تلف کیا جائے اور نئے لیے جائیں۔ قومی سطح کی یہ مہم 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ