مرکز ابلاغ

ابو ظہبی شہری بلدیہ، امارات پوسٹ گروپ دبئی میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی تلاش میں ہے
20 OCT 2015

ابو ظہبی شہری بلدیہ، امارات پوسٹ گروپ دبئی میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی تلاش میں ہے

ابو ظہبی شہری بلدیہ کے ایک وفد نے،جس کی نمائندگی شعبۂ منتظم تعلّقات کے شرکاء نے کی، حال ہی میں دبئی میں امارات پوسٹ گروپ کا دورہ کیا جہاں امارات پوسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبداللہ الاشرم اور گروپ کے چیف کمرشل آفیسر ابراہیم بن کرم نے اس کا استقبال کیا۔ دونوں پارٹیوں نے اپنے باہمی تعاون کو بڑھانے کے وسائل و اسباب پر بات کی۔

بن کرم نے ابو ظہبی شہری بلدیہ کے ملاقاتی وفد کا خیر مقدم کیا اور دوروں کے تبادلوں کی اہمیت اور معیارات کی تکمیل کی اہمیت پر زور دیا؛ ان کے خیال میں یہ کارکردگی بڑھانے کا بنیادی ذریعہ، مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی بہترین مہارتوں سے استفادہ کرنے کا اور تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کا ایک اہم حصّہ ہیں۔

انہوں نے ابو ظہبی شہری بلدیہ کی بہت زیادہ تعریف کی اور اس کے لئے شکر گزاری کا اظہار کیا،اور نہ صرف باہمی تعاون اور تجربے کے تبادلے کی بلکہ یو اے ای میں گورنمنٹ کی دانشمندانہ حکمت عملی کے نفاذ اور یو اے ای تصّور 2021 کو محسوس کرانے میں حکومتی اداروں کی دو طرفہ حمایت کی تعریف بھی کی۔

منصوبہ بندی برائے حکمتِ عملی اور شعبہَ تنظیمِ کارکردگی ،ابوظہبی شہری بلدیہ کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمید راشد الدیری نے کہا: "یہ دورہ معزّز شرکاء حکمتِ عملی کی عزت افزائی کے لیے بلدیہ کے اقدام کا حصہ ہے جیسا کہ امارات پوسٹ گروپ نے ابو ظہبی شہری بلدیہ کے، ان شراکین کے ساتھ تعلقات کے تعین میں شاندار فائدہ حاصل کیا ہے،جن کے ساتھ اس کے باہمی تعاون اور مربوط کاروباری تعلقات ہیں۔ انہوں نے برادری کی خدمت، شرح نمو کو بڑھانے اور مختلف سطحوں پر شراکین کی امداد کرنے میں گروپ کی عظیم اور امتیازی کوششوں کو سراہا"۔

"بلدیہ کی خواہش ہو گی کہ ان تعلقات کو بڑھانے کے لئے اس تقریب سے اس طرح استفادہ کیا جائے جس سے دونوں فریقین کے حکمتِ عملی کے منصوبوں کی ضروریات پوری ہوں، خاص طور پر امارات پوسٹ گروپ ان میں نمایاں، طویل المیعاد قومی اداروں میں سے ایک ہے جن کی کئی میدانوں میں کامیاب مہارتوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ ابو ظہبی شہری بلدیہ، حکمتِ عملی کے شرکاء کے ساتھ اس طرح تعلقات برقرار رکھنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جس سے بلدیہ کے موجودہ شرکاء کی متوقع اضافی قدر کی نگرانی میں وابستگی اور کوششوں میں اضافہ ہو۔ الدیری نے مزید کہا کہ اس طرح کے دوروں کا مقصد مفید تعلقات کو پختہ کرنے اور کسٹمرزکو بلا امتیاز خدمات پہنچانے میں اضافے کرنا بھی ہے۔

اس ملاقاتی وفد کو امارات پوسٹ گروپ کے پروگراموں اور منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا اور کسٹمر سروس کواس طرح بہتر بنانے کے بارے میں بتایا گیا جس سے کسٹمر کی بلند ترین شرح اطمینان حاصل ہو، وفد کو برادری کی ضروریات اور دیرپا ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ دونوں فریقین نے اپنی شراکت داری اور باہمی تعلقات میں مدد اور ان میں مزید اضافہ کرنے کے لئے تجاویز دی ہیں۔

اس اجتماع کے آخر پر ابو ظہبی شہری بلدیہ کے وفد نے امارات پوسٹ گروپ کو ان کی شراکت داری اور باہمی تعلقات کی مدد میں کوششوں اور وابستگی کی تعریف کے اظہار کے لئے ایک یاد گار پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی کامیابی دونوں فریقوں کو کسٹمر سروس اور کارکردگی بہتر بنانے میں مزید کوششوں کے لئے آمادہ کرے گی۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ