مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ اور وطنی، مرکزی ڈاک خانوں میں "محافظِ پرچم " مہم شروع کرتے ہیں
20 OCT 2015

امارات پوسٹ گروپ اور وطنی، مرکزی ڈاک خانوں میں "محافظِ پرچم " مہم شروع کرتے ہیں

وطنی اور امارات پوسٹ گروپ نے یو اے ای کے تمام مرکزی ڈاک خانوں میں 27 ستمبر سے 31 اکتوبر تک "محافظِ پرچم" مہم کو منانے کے لئے اتّفاق کیا ہے، یہ ان اقدامات میں سے ایک ہے جس کی منظوری یو اے ای کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قومی پرچم کا احترام اجاگر کرنے کے لئے دی۔

اس مہم میں امارات پوسٹ گروپ کے کردار میں، وطنی کی جانب سے فراہم کردہ پرچم اور کتابچوں کی تقسیم کے لئے یو اے ای کے مرکزی ڈاک خانوں میں جگہیں مہیا کرنا شامل ہے۔ ای پی جی ڈاک خانے کے عملے میں سے رضاکاران بھی مہیا کرے گا جو عوام سے استعمال شدہ اور ضائع شدہ پرچم اکٹھے کریں گے اور انہیں نئے پرچم دیں گے۔

امارات پوسٹ گروپ کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے یو اے ای کے پرچم کی بطور ایک قومی شناخت کے احترام کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے متواتر دوسرے سال "محافظِ پرچم" مہم کے انعقاد میں وطنی کے کردار کو سلام پیش کیا، اور اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ حکومت، شہری اور رہائشی پرچم کو سنبھالنے اور استعمال کرنے کے درست طریقوں کو سمجھتے ہیں۔

جناب بن کرم نے کہا،"امارات پوسٹ گروپ قومی سطح کی اس اہم مہم میں وطنی کا شریک بننے پر خوش ہے۔ آگاہی کی یہ مہم جو مختلف امارات میں سکولوں، سرکاری اداروں، رضاکار گروپوں اور میڈیا تنظیموں کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے، اس کا مقصد قومی پرچم بطورایک قومی شناخت کے احترام کے شعور کو اجاگر کرتے ہوئے، افراد اور اداروں میں پرچم لہرانے اور اتارنے کے متعلّق اصولوں پر عام سمجھ پھیلاتے ہوئے، پرچم کے رنگ، سائز اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے یکساں معیارات بناتے ہوئے برادری کی آگہی میں اضافہ کرنا ہے"۔

یہ مہم اس جستجو میں ہے کہ استعمال شدہ پرچم کی اچھی اور صاف حالت کو یقینی بنا تے ہوئے پرچم کے تقدّس کی حفاظت کی ضرورت سے متعلّق عوام کو آگاہ کیا جائے۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر ای پی جی کے رضاکاران مختلف ڈاک خانوں میں ضائع شدہ پرچموں کو تلف کرنے کے طریقوں کی تعلیم دیں گے اور نئے پرچم دیں گے۔

اس مہم کے ساتھ پرچم سنبھالنے اور استعمال کرنے کے طریقہ کار پر ایک بھر پور میڈیا مہم کے ذریعے، آگاہی کی ایک وسیع حکمت عملی کو بھی شامل کیا جائے گا


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ