مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ بریل میں ٹکٹیں جاری کرتا ہے
18 OCT 2015

امارات پوسٹ گروپ بریل میں ٹکٹیں جاری کرتا ہے

تاریخ میں پہلی مرتبہ امارات گروپ نے کمزور بصارت رکھنے والے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے 15 اکتوبر کو منائے جانے والےعالمی یومِ سفید چھڑی پر بریل میں ڈاک ٹکٹوں کے مجموعے کا اجرا کیا اور عام مقاماتِ پر نابیناؤں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے خدمات پیش کیں۔

چیف کمرشل آفیسر ابراہیم بن کرم نے کہا: "بریل میں ٹکٹوں کا مقصد نہ صرف کمزور بصارت والے لوگوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے بلکہ انہیں سکولوں اور کالجوں میں عام طلباء کے ساتھ قریبی تعلق سے عام معاشرے کا حصّہ بنانے کی ضرورت کو واضح کرنا بھی ہے"۔ امارات پوسٹ نابیناؤں کے لیے جاری اس مقصد میں مدد کرنے پر خوش ہے جو معاشرے میں سب سے زیادہ آسانی سے شامل ہو جانے والی معذوریوں میں سے ایک ہے کیوں کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار نہیں ہوتے۔

یہ ٹکٹیں، انجمنِ امارات برائے کمزور بصارت اور زید تنظیمِ اعلیٰ برائے انسانی تحفظ و خصوصی ضروریات کے زیر نگرانی پریس برائے نابینا کے تعاون سے جاری کی گئی ہیں۔

3 درہم مالیت کی جاری ہونے والی یاد گاری ٹکٹیں جن پر نہ صرف مختلف زبانوں میں بلکہ بریل میں بھی "یو اے ای آپ کے ساتھ" کا نعرہ لکھا ہوتا ہے۔ یہ ٹکٹیں 5 درہم مالیت کے پہلے اجراء کردہ مہر شدہ لفافے کے ساتھ جاری کی جا رہی ہیں۔ بریل زبان میں لکھے گئے الفاظ "یو اے ای آپ کے ساتھ"، نابیناؤں کے چھونے سے پڑھے جا سکتے ہیں۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ