مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ کے 15 ڈاک خانے 4 ستارہ اور 22 ڈاک خانے 3 ستارہ درجہ حاصل کرتے ہیں
08 OCT 2015

امارات پوسٹ گروپ کے 15 ڈاک خانے 4 ستارہ اور 22 ڈاک خانے 3 ستارہ درجہ حاصل کرتے ہیں

یو اے ای کے نائب صدر اور وزیرِاعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے شروع کردہ وفاقی حکومت کے سروس ایکسیلنس پروگرام کے تحت امارات پوسٹ گروپ کے ڈاک خانوں نے اعلیٰ درجے حاصل کیے ہیں-

بدھ کو اعلان کردہ نتائج کے مطابق کل 15 ڈاک خانوں کو 4 ستارہ کا درجہ دیا گیا جب کہ دیگر 22 ڈاک خانوں نے 3 ستارہ کا درجہ حاصل کیا۔ اپنی نوعیت کے اس واحد منصوبے کا مقصد وفاقی حکومت کی خدمات کی استعداد میں اضافہ کرنا ہے اوردرجہ بندی کے ایک نظام کے ذریعے انہیں اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے برابر لانا ہے جو انہیں کسٹمرز کے اطمینان کے 2 سے 7 تک تمام تر درجے دے سکے۔

4 ستارہ درجے حاصل کرنے والے ڈاک خانے مندرجہ ذیل ہیں: ابو ظہبی میں موجود خلیفہ ڈاک خانہ، الرحبہ ڈاک خانہ، سیاح کلب ڈاک خانہ، حمدان ڈاک خانہ اور المصفح ڈاک خانہ؛ دبئی میں موجود المصلّح ڈاک خانہ، جبل علی ڈاک خانہ، ابوھیل ڈاک خانہ اورراشديہ ڈاک خانہ؛ شارجہ میں موجود كلبہ ڈاک خانہ اور الذيد ڈاک خانہ؛ راس الخيمة میں موجود نخيل ڈاک خانہ اور الجزيرة الحمرا ڈاک خانہ؛ الفجيرہ میں موجود دباء الفجیرہ ڈاک خانہ اور العین میں موجود الیحر ڈاک خانہ۔

22 ڈاک خانے جنہوں نے 3 ستارہ درجے حاصل کیے، وہ پورے ملک میں واقع ہیں اور کسٹمرز کو اعلیٰ معیاری خدمات پیش کرتے ہیں۔

درجہ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب فہد الحوسنی نے کہا کہ 37 ڈاک خانوں کو دیا جانے والا 4 ستارہ اور 3 ستارہ کا اعزاز انہیں اعلیٰ معیارات کے لئے سخت محنت کرنے پر آمادہ کرے گا اور دیگر ڈاک خانوں کو اپنا معیار بلند کرنے کا چیلنج دے گا جیسا کہ گروپ ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنا چاہتا ہے اور کسٹمر سروس کے معیارات کو بڑھانا چاہتا ہے-

یو اے ای دنیا کا واحد ملک ہے جو اپنے خدماتی مراکز کی درجہ بندی ہوٹلوں کے لئے موجود ستارہ درجہ بندی نظام کی بنیاد پر کرتا ہے۔ وفاقی خدماتی مراکز سالانہ 30 ملین کسٹمرز کی خدمت بجا لاتے ہیں اور 150 ملین سے زائد درخواستوں پر کاروائی کرتے ہیں۔ تمام خدماتی مراکز پر درجہ بندی کے طریقہ کا ر کو یو اے ای میں بطور معیار کی بہتری کے ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر لیا گیا ہے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ