مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ اپنی گلف ایکسپریس سروس کا دائرہ کار جی سی سی کے لیے مخصوص تمام ایکسپریس اشیاء تک بڑھاتا ہے۔
04 OCT 2015

امارات پوسٹ گروپ اپنی گلف ایکسپریس سروس کا دائرہ کار جی سی سی کے لیے مخصوص تمام ایکسپریس اشیاء تک بڑھاتا ہے۔

5 اکتوبر کو ہونے والے " یومِ خلیج ایکسپریس" کے موقع پر امارات پوسٹ گروپ نے بہت سی فروغ دینے والی تقریبات کا انعقاد کیا اور اُس دن خلیج کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے لئے مخصوص کردہ تمام ایکسپریس مراسلاتی اشیاء کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کیا۔

"خلیج ایکسپریس آپ کا پہلا انتخاب" کے نعرے سے، تمام جی سی سی ممالک میں ہرسال 5 اکتوبر کوبطور یومِ خلیج ایکسپریس منانا، جی سی سی ممالک کا خلیج ایکسپریس سروس کو ترقی دینے کے فیصلے کا نفاذ ہے۔

امارات پوسٹ گروپ کے چیف کمرشل آفیسر ابراہیم بن کرم نے اس بات پر زور دیا کہ "خلیج ایکسپریس" نے جی سی سی کے تمام رکن ممالک کی توجہ اس لئے حاصل کی ہے کیوں کہ یہ ان ممالک کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ اس لئے خاص تقریبات کے انعقاد سے اور جی سی سی ممالک کو بھیجی جانے والی تمام مراسلاتی اشیاء اور پارسل پر سروس کے دائرے کو بڑھا کر پانچ اکتوبر کو یومِ خلیج منانا مناسب اقدام ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ "خلیج ایکسپریس" تمام ڈاک خانوں میں دستیاب ہے جو کسٹمرز کو خلیج میں کسی بھی مقام پر مناسب قیمت میں فوری اور محفوظ سروس سے مستفید ہونے کا موقع دیتا ہے جس میں انٹرنیٹ یا سمارٹ فون اطلاقات کی مدد سے 'ٹریک اینڈ ٹریس' کی اضافی سہولت موجود ہے۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ