مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ کا یوم شہدا کی یادگار کے طور پر ٹکٹوں کا اجراء
08 SEP 2015

امارات پوسٹ گروپ کا یوم شہدا کی یادگار کے طور پر ٹکٹوں کا اجراء

امارات پوسٹ گروپ (ای پی جی) یوم شہداء کی یادگار کے طور پر خصوصی ٹکٹوں کا اجراء کرے گا جو یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے فرمان کے مطابق ہر سال 30 نومبر کو یو اے ای کے ان شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے شہری، فوجی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں اپنے قومی فریضے کی ادائیگی کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یو اے ای کا پرچم بلند کیا۔

امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام سی ای او جناب فہد الحوسنی نے کہا کہ خصوصی ڈاک ٹکٹوں کے اجراء کے ذریعے یوم شہداء کی یاد منانا ای پی جی کے قومی وفاداری کے جذبے اور بے غرض اور بے خوف ہو کر ملکی سالمیت کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا کہ،" یوم شہداء کی علامت کے طور پر خصوصی ٹکٹوں کا اجراء ای پی جی کے ملازمین کا ایک ایسا اقدام ہے جو شہداء کی یادوں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے اور ان کے کارناموں کو سنہری حروف میں یاد رکھنے کے جذبے کے تحت اٹھایا گیا ہے"۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا نمونہ ایک مقابلے کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔ یہ ٹکٹیں 30 نومبر کو یو اے ای کے تمام ڈاک خانوں میں جاری کی جائیں گی۔

جناب بن کرم نے،ای پی جی کے ملازمین کی جانب سے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان، یو اے ای کے نائب صدراور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف شیخ محمد بن زید النہیان، یو اے ای کی مجلسِ اعلیٰ کے عزت مآب برادران، ممبران اور تمام امارات کے حکمرانوں، شہداء کے خاندانوں اور یو اے ای کے شہداء سے وفادار عوام سے،دلی افسوس کا اظہار کیا۔

اسی دوران امارات پوسٹ گروپ کے ایک وفد نے ان شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو یمنی عوام کے حقوق کی حمایت میں اپنا قومی فرض نبھاتے ہوئے یمن میں شہید کر دیے گئے تھے۔ ملازم خواتین کے ایک علیحدہ وفد نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیتی ملاقات کی اورعام خواتین اتحاد کی رئیس، بہبودِ خاندان فنڈ (ایف ڈی ایف) کی رئیسِ اعلیٰ اور مجلسِ اعلیٰ برائے مادریت و طفولیت کی صدر، "مادرِ ملت" عالی مرتبت شیخہ فاطمہ بنت مبارک کا پیغام پہنچایا کہ "ہم سب آپ کے قدردان ہیں اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں"


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ