مرکز ابلاغ

محمد بن راشد المکتوم فاؤنڈیشن، امارات پوسٹ کو "میرا خاندان پڑھتا ہے" اقدام میں خوش آمدید کہتی ہے۔
27 AUG 2015

محمد بن راشد المکتوم فاؤنڈیشن، امارات پوسٹ کو "میرا خاندان پڑھتا ہے" اقدام میں خوش آمدید کہتی ہے۔

ای پی جی کے شعبۂ حمایتی خدمات نے کئی علمی سرگرمیوں میں شرکت کی ہے جن میں سے ایک حالیہ سرگرمی "میرا خاندان پڑھتا ہے" کے عنوان سے ہے جو محمد بن راشد المکتوم فاؤنڈیشن کے کئی اقدامات میں سے ایک ہے۔ اپنے ملازمین اور ان کے خاندانوں میں حصولِ علم اور پڑھنے لکھنے کے رواج کو فروغ دینے کا مقصد دراصل متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تصور کی حمایت کرنا اور اس کے تیسرے جزو "علم میں متحد" کا حصول ہے۔

یو اے ای کی برادری میں اشاعتِ علم اور مطالعے کے رحجان کو فروغ دینے کے پختہ عزم اور متفقہ حکمت عملی کے ایک حصہ کے طور پر آج محمد بن راشد المکتوم فاؤنڈیشن (ایم بی آر ایف) نے اعلان کیا ہے کہ امارات پوسٹ گروپ نے اس کے اقدام "میرا خاندان پڑھتا ہے" میں شمولیت کی ہے۔ یہ اعلان ایم بی آر ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر عزت مآب جمال بن حوریب کے زیر قیادت ایک وفد کے امارات پوسٹ کے دورے کے بعد کیا گیا۔

میرا خاندان پڑھتا ہے"مہم کا مقصد اماراتی خاندانوں کے معیارِعلم کو بڑھانا اور قوم میں شعور و ادب کے رحجان کو فروغ دینا ہے۔ ایم بی آر ایف نے مختلف موضوعات کی کتب پر مبنی خصوصی طور پر تیار کردہ "علم پیکس" بھی امارات گروپ کے حوالے کیے جو گروپ کے ممتاز ملازمین میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ گھروں میں اہل خانہ کے درمیان پڑھنے کا رحجان پروان چڑھ سکے۔

ان "علم پیکس" میں انتظامیہ، زندگی سے متعلقہ خدشات کا سامنا کرنے، تاریخِ عالم، ثقافت، افراد کی کامیابی کی داستانوں سمیت ایسے مختلف موضوعات پر کتابیں شامل ہیں جو اہل خانہ کے شعوری ارتقاء میں اضافے کا باعث ہوں گی۔ عالمی رہنماؤں، ہنرمند فنکاروں اور سائنسدانوں کی آپ بیتیاں خاص طور پر نوجوان طبقے میں تحریک کا جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے شامل کی گئی ہیں۔ لکڑی، شیشے اور دیگر اشیاء سے بنے تعلیمی مگر تفریحی آلات، بچوں کی شعوری استعداد کی ترویج کی غرض سے شامل کیے گئے ہیں۔

امارات پوسٹ کو "میرا خاندان پڑھتا ہے" اقدام میں خوش آمدید کہتے ہوئے عزت مآب جمال بن حوریب نے کہا : "محمد بن راشد المکتوم فاؤنڈیشن نے خاندان اور برادری میں مطالعے کے رحجان کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے تاکہ ہماری علم پر مبنی معیشت کو فروغ دیا جا سکے"۔ ہم مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ اپنا تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں تاکہ تمام سرکاری خدمات میں جدت اور معیار کو فروغ دے کر یو اے ای کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے "وطن میں ہر طرف برتری" کے تصور میں حصہ ڈالا جائے۔

امارات پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو عزت مآب فہد الحوسنی کا کہنا تھا کہ:"میرا خاندان پڑھتا یے" جیسے اقدامات نہ صرف حکومتی ایجنسیوں اور اداروں بلکہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے مابین بھی مطالعے کے رحجان کی ترویج، شرح تعلیم میں اضافے، اور شراکت علم کو فروغ دیتے ہیں۔ اس پروگرام سے منسلک ہونا یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تصور کے ساتھ ہماری وابستگی ظاہر کرتا ہے،خصوصاً عربی زبان کو علم اور جدت پر مبنی معاشرے کی تشکیل اور قومی تشخص کی ترویج کے لیے کلیدی آلہ کار کے طور پر حمایت کرنا اور قومی تشخّص کو بڑھانا۔

ایم بی آر ایف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عزت مآب الحوسنی نے کہا: "امارات پوسٹ گروپ، محمد بن راشد المکتوم فاؤنڈیشن کی کوششوں کا معترف ہے اور تعلیم کی ترویج اور قومی ورثے اور ثقافت کے تحفظ میں اس کے اہم کردار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے"۔

دورے کے دوران عزت مآب الحوسنی نے عالی مقام جمال بن حوریب کو 'عجائب گھر برائے خواتین' کی پوسٹ کارڈ پلیٹ بھی پیش کی۔

"میرا خاندان پڑھتا ہے" اقدام کا آغاز، فاؤنڈیشن کے صدرعزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم کی رہنمائی میں کیا گیا تھا تاکہ آرٹس اور سائنس کے میدانوں میں ہونے والے جدید اقدامات تک رسائی کے ذریعے یو اے ای کے شہریوں میں تخلیقی اور اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور علم پر مبنی ایک جدید معاشرے کے قیام کے یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے نظریے کو نافذالعمل کیا جا سکے۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ