مرکز ابلاغ

فرسٹ پوسٹل زون سے ای پی جی کی ٹیم خصوصی ضروریات کے مرکزالنور کا دورہ کرتی ہے
27 MAY 2015

فرسٹ پوسٹل زون سے ای پی جی کی ٹیم خصوصی ضروریات کے مرکزالنور کا دورہ کرتی ہے

فرسٹ پوسٹل زون کے رضا کاروں کی ایک ٹیم نے، سی ایس آر سرگرمی کے ایک حصے کے طور پراپنے زون کی ڈائریکٹر ثمنہ الشریفی کی قیادت میں ابو ظہبی کے دیکھ بھال و بحالی برائے خصوصی ضروریات کے مرکزِ النور کا دورہ کیا.

یہ ٹیم طالب علموں سے، جن میں چند گونگے اور بہرے بچے بھی شامل تھے،گھل مل گئی اور باہمی رابطے کی سرگرمیوں میں حصہ لیا تاکہ عملے اور مکینوں میں خوشیاں پھیلائی جا سکیں۔ انہوں نے طالب علموں کو تحائف دیے اور ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں.

ثمنہ الشریفی نےکہا " مرکزِالنور کے خصوصی ضروریات کے حامل طالب علموں سے میل جول ایک دل گداز تجربہ تھا"۔ "یہ دورہ ہماری جانب سے کم خوش قسمت بچوں میں آسودگی اور چاہے جانے کا احساس اجاگر کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ تھا۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر کمپنی کو ایسے مراکز کی مدد کرنی چاہیے جو خصوصی ضروریات رکھنے والے لوگوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ہمارے ملازمین اس تجربے کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوئے".

ابو ظہبی میں واقع دیکھ بھال و بحالی برائے خصوصی ضروریات کا مرکزِالنور، معذور بچوں کی ضروریات کا خیال رکھنے والا ایک نمایاں ادارہ ہے۔ اس کے زیادہ تر طالب علموں کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے جو اپنی فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے.


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ