مرکز ابلاغ

ایکو سمارٹ ہوم شو میں بھرپور شرکت پر امارات پوسٹ گروپ کو خراج تحسین پیش کیا گیا
21 MAY 2015

ایکو سمارٹ ہوم شو میں بھرپور شرکت پر امارات پوسٹ گروپ کو خراج تحسین پیش کیا گیا

مشرقی خطے میں دیوانِ نمائندۂ حکمران کے ماتحت سیکرٹری شیخ حزہ بن تہنون النہیان نے، العین کنونشن سینٹر میں العین ڈسٹری بیوشن کمپنی کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے ایکو سمارٹ ہوم شو میں امارات پوسٹ گروپ کے پویلین کا دورہ کیا، اس شو میں 30 سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں نے حصہ لیا۔

شیخ حزہ کو امارات پوسٹ گروپ کے اسٹینڈ پر موجود یو اے ای کی تاریخ و ثقافت پر مبنی ڈاک ٹکٹوں سمیت دیگر نمائشی اشیاء کا مختصر تعارف پیش کیا گیا۔ ای پی جی کی نگران کمیٹی، ففتھ پوسٹل زون کے رضاکار منصور البلوشی کے علاوہ جواہر طاہر اور عمر محمد پر مشتمل تھی۔

اس نمائش کے اختتام پر امارات پوسٹ گروپ کی عزت افزائی کی گئی، جو توانائی کے استعمال کو قابل فہم بنانے پر اپنی نوعیت کی پہلی نمائش تھی، جس کا اہتمام العین ڈسٹری بیوشن گروپ نے کیا اور جس نے آنے والے 10,000 سے زائد لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ اس تقریب میں اشیاء کے وسیع سلسلے کی نمائش کی گئی اور زائرین کو طرز ِزندگی کی ایسی تبدیلیوں سے آگاہ کیا گیا جن کے نفاذ سے یوٹیلٹی بلوں میں کمی کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت اور وسائل کے تحفظ جیسے طویل مدتی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ