مرکز ابلاغ

دبئی چیمبر کی پچاسویں سالگرہ منانے کے لیےامارات پوسٹ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء کرتا ہے
28 JUN 2015

دبئی چیمبر کی پچاسویں سالگرہ منانے کے لیےامارات پوسٹ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء کرتا ہے

دبئی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یہ اعلان کیا ہے کہ امارات پوسٹ گروپ (ای پی جی) چیمبر کی پچاسویں سالگرہ منانے کے لیے خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا- یہ اعلان دبئی چیمبر کے سینئر نائب صدر برائے شعبۂ ادارہ جاتی کفالت عیسیٰ الذعابی اور ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر ابراہیم بن کرم کے باہمی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخظ کرنے کے بعد کیا گیا ۔

چیمبر کے دفتر میں ایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد عیسیٰ الذعابی نے کہا: "امارات پوسٹ گروپ چیمبر کی گزشتہ پانچ دہائیوں کی کامیابیوں کی یادگار ایسے ڈاک ٹکٹوں کے اجراء کے ذریعے منائے گا جن میں دبئی کی ترقی میں چیمبر کے کلیدی کرداراور دبئی اور یو اے ای میں بطور نمایاں کاروباری محضن کے چیمبر کے مقام کو اجاگر کیا جائے گا"-

دبئی چیمبر، دبئی کے جدت پسندانہ خدمات کے کلیدی مرکز ہونے کی حیثیت کو، تقویت دینے کے لیے اپنے متواتر اقدامات کی پیروی کرتے ہوئے، یو اے ای کے تمام اداروں کے ساتھ حکمتِ عملی میں شراکت داری کے ذریعے سرکاری و غیر سرکاری شعبوں کے درمیان تعاون کے رحجان کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ الذعابی صاحب نے مزید کہا کہ،" ہم مضبوط تقسیم کار نیٹ ورک اور مقامی و علاقائی سطح پر دور رس پہنچ رکھنے والے امارات پوسٹ گروپ کو اپنا شراکت دار بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔"

ابراہیم بن کرم نے تبصرہ کیا: "ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء امارات پوسٹ گروپ کے قومی تقریبات کی سرپرستی اور ان کی قومی و بین الاقوامی فروغ کی کوششوں کا ایک حصہ ہے"۔ یہی وجہ ہے کہ ہم دبئی چیمبر کی پچاسویں سالگرہ منانے کے لیے امتیازی یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور یادگاری ورق کے اجراء پر نہایت مسرور ہیں۔ ای پی جی کا شعبۂ ڈاک ٹکٹ اندوزی،سرکاری اداروں اور نجی تنظیموں کو اپنے تاریخی مواقع کی یاد،خصوصی ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے منانے میں مدد دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ ان میں سے بہت سی ڈاک ٹکٹوں کی دنیا بھر کے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والے شائقین میں بہت مانگ ہے"۔

"دبئی چیمبر کے ساتھ اس ایم او یو پر دستخط دو طرفہ تعاون کا نتیجہ ہے جس کا مقصد دونوں فریقوں کی ترجیحات و ضروریات کو سمجھنا تھا- " ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا تخلیقی نمونہ، امارات دبئی کے تصور سے ہم آہنگ چیمبر کی پرعزم مقاصد کے حصول کی گزشتہ پچاس سال پر محیط کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ٹکٹیں دبئی کی کامیابی کی کہانی میں بڑا حصہ ڈالنے والے ادارے کی حیثیت سے چیمبر کے پروفائل کو تقویت پہنچائیں گے۔" ابراہیم بن کرم نے مزید کہا کہ " اس تاریخی سنگ میل کو عبور کرنے کی یادگار منانے کے ایک امتیازی مشترکہ اقدام کے طور پر یہ یادگاری ٹکٹیں شائقین اور ٹکٹیں جمع کرنے والوں کے لئے امارات کے تمام ڈاک خانوں پر دستیاب ہوں گی"۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ