مرکز ابلاغ

عجائب گھر برائے خواتین پر ٹکٹوں کا اجراء
21 JUN 2015

عجائب گھر برائے خواتین پر ٹکٹوں کا اجراء

یو اے ای کے وزیر برائے بہبودِ ثقافت، نوجوان نسل و برادری عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے، امارات پوسٹ گروپ (ای پی جی) اور دبئی کے علاقے گولڈ سوق کےنزدیک واقع عجائب گھر برائے خواتین کے تعاون سے جاری کردہ عجائب گھر برائے خواتین پر مبنی خصوصی ڈاک ٹکٹوں کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی جس میں یو اے ای کے وزیر برائے افرادی قوت عزت مآب صقرغباش، ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب فہد الحوسنی، ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم اورعجائب گھرکی ڈائریکٹر ڈاکٹر رفیعہ غباش کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔

"امارات پوسٹ گروپ، عجائب گھر برائے خواتین کے ساتھ اس کی انفرادیت کو خصوصی ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے نمایاں کرنے کی خاطر اشتراک پر نہایت مسرور ہے"۔ جناب الحوسنی نے کہا۔ "ان ڈاک ٹکٹوں میں اس عجائب گھر کے صرف چند کلیدی عناصر جھلک رہے ہیں جو کہ ایسی تاریخی دستاویزات و تصاویر سے بھرا پڑا ہے جو زائرین کو تاریخ کے اس دور میں لے جاتی ہیں جہاں وہ گزشتہ چند دہائیوں میں ہونے والی یو اے ای کی خواتین کی ترقی کا جائزہ لے سکیں۔" ہمیں یقین ہے یہ ڈاک ٹکٹیں مقامی لوگوں اور عجائب گھر میں آنے والے سیاحوں میں مزید دلچسپی پیدا کریں گی۔

یہ ڈاک ٹکٹیں 3 درہم مالیت کے پانچ مختلف نمونوں میں اور 16 درہم مالیت کے پہلے دن اجراء کردہ مہر شدہ لفافے کے ساتھ جاری کی گئی ہیں۔

عجائب گھر برائے خواتین، عرب دنیا میں اپنی طرز کا اولین ادارہ ہے۔ ان خصوصی ڈاک ٹکٹوں کا اجراء ای پی جی کی اس حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جس کے تحت ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے یو اے ای کی خاص ترقیوں اور سنگ میل عبور کرنے کو ترویج دی جاتی ہے جو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والے شائقین میں گہری طلب کی حامل ہیں۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ