مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ، مصر پوسٹ کےاعلیٰ سطحی وفد کو خوش آمدید کہتا ہے
08 MAR 2015

امارات پوسٹ گروپ، مصر پوسٹ کےاعلیٰ سطحی وفد کو خوش آمدید کہتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے چیئرمین مصر پوسٹ جناب خالد علی نجم کی قیادت میں گروپ کے طریق عمل اور آئی ٹی نظام کے معائنے کے لیے آنے والے مصر پوسٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کو خوش آمدید کہا۔

امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام صدر جناب فہد الحوسنی اور گروپ کے ذیلی اداروں کے سی ای اوز نے وفد کا استقبال کیا ۔

استقبالیہ خطاب کے بعد گروپ کی تاریخ، ترقیاتی حکمت عملیوں، خدمات کے معیار پر توجہ اور کثیرالجہتی منصوبوں پر ایک مفصّل پریزینٹیشن دی گئی۔

وفد نے گروپ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں جماعتی تنظیم نو اور انضمام کے نتائج سے آگاہ کیا گیا ۔ وفد کو ای پی جی کے ملک گیر خدمات کو یکجا کرنے والے پی او ایس نظام اور ڈاک خانوں میں چلنے والے عملی نظام سے بھی متعارف کرایا گیا- رمول سورٹنگ مرکز اور کرامہ میں واقع دبئی کے مرکزی ڈاک خانے کا معائنہ بھی دورے کا حصہ تھا۔

دورے کے اختتام پر مصری وفد کے سربراہ نے دو طرفہ تعاون کے جذبے کو سراہا اور یو اے ای اور مصر کے مابین مراسلاتی تعلقات کے مزید فعال ہونے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے پانچ کلیدی شعبوں میں اشتراک کا جائزہ لینے کے لیے دو طرفہ کام کرنے والے گروپوں کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے امارات پوسٹ گروپ کی خدمات کے معیار اور رفتار کو بھی سراہا جس کی وجہ سے گروپ کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں مراسلاتی ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ