مرکز ابلاغ

ای پی جی کرامہ کے مرکزی ڈاک خانے میں آگ لگنے کی صورت میں تربیتی مشق کا انعقاد کرتا ہے
03 JUN 2015

ای پی جی کرامہ کے مرکزی ڈاک خانے میں آگ لگنے کی صورت میں تربیتی مشق کا انعقاد کرتا ہے

کرامہ کےمرکزی ڈاک خانے میں آگ لگنے یا کسی اور ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے ملازمین اور کسٹمرز کی تیاری کو آزمانے کے لیے آگ لگنے کی صورت میں تربیتی مشق کا انعقاد کیا گیا۔

ادارۂ شہری دفاع کی ٹیموں نے اس تربیتی مشق میں حصہ لیا جس کا مقصد ملازمین اور کسٹمرز کا آگ لگنے کی صورت میں عمارت خالی کر کے احاطے کے باہر جمع ہونا تھا۔

اس تربیتی مشق کا آغاز عمارت میں آگ لگنے کا الارم بجنے سے ہوا۔ جوں ہی ملازمین اور کسٹمرز چند منٹوں میں عمارت سے باہر آئے، شہری دفاع کے آگ بجھانے والے انجن سائرن بجاتے ہوئے تیزی سے موقع پر پہنچ گئے۔ تربیتی مشق کے ایک حصے کے طور پر دو سو کے قریب عملے اورکسٹمرز کو پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

تربیتی مشق کے دوران شہری دفاع کی ٹیموں نے پانی کے پائپ عمارت کے اندر لے جانے، اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے اور زخمیوں اور مردوں کو سٹریچر پر ڈال کر واپس لانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ساتھ، آگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے گیس ماسک کے استعمال اور زخمیوں کو ہنگامی امدادی گاڑیوں تک پہنچانے کا بھی مظاہرہ کیا۔

"اس تربیتی مشق نے ملازمین اور کسٹمرز کو یہ سمجھنے میں مدد دی کہ ناگہانی صورتحال سے دوچار ہونے پر ان کا ردعمل کیا ہونا چاہیے" ای پی جی کے چیف سپورٹ سروسز آفیسر جناب سمیع الخواجہ نے کہا۔ "اس سے ہمارے ملازمین کو شہری دفاع کے فوری بچاؤ اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے طریق عمل کے مشاہدے کا موقع ملا۔ ہم تربیتی مشق میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ