مرکز ابلاغ

این بی اے ڈی، میل روم کے انتظام کا ٹھیکہ امارات پوسٹ گروپ کو دیتا ہے
27 MAY 2015

این بی اے ڈی، میل روم کے انتظام کا ٹھیکہ امارات پوسٹ گروپ کو دیتا ہے

نیشنل بینک آف ابو ظہبی (این بی اے ڈی) نے اپنی 120 شاخوں کے میل روم اور ڈاک کی تقسیم کے انتظام کا ٹھیکہ امارات پوسٹ گروپ (ای پی جی) کو دے دیا ہے۔ یہ ٹھیکہ ایک بولی کے بعد جیتا گیا جس میں نمایاں کورئیر کمپنیاں شامل تھیں۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ این بی اے ڈی نے ایسی اہم عملی ضروریات کا انتظام بیرونی ذرائع کو دیا ہو۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا: "این بی اے ڈی کےمیل روم کے انتظام کا ٹھیکہ ای پی جی کی ابو ظہبی کی مارکیٹ میں سرائیت کرنے کے رحجان کو تقویت بخشنے کی جانب ایک اوراہم قدم ہے۔ این بی اے ڈی کا نیٹ ورک یو اے ای کے وسیع ترین نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور یو اے ای کے تمام بینکوں میں سے وسیع ترین عالمی نیٹ ورک ہے۔ میل روم کا ان کے حسبِ منشا انتظام ہمارے لیے ایک چیلنج تھا لیکن ہم ان کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب رہے۔ میل روم کے لئے ہماری سہولیات کے پیچھے وسیع تجربہ اور ملک بھر میں پھیلا ہوا نیٹ ورک ہے جس کا مقصد بڑی کمپنیوں کو بیرونی ذرائع سے اپنے میل روم کا انتظام کرنے کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ اپنی تمام تر قوتیں اپنے بنیادی کاروبار کے لیے مختص کر سکیں۔

این بی اے ڈی کے گروپ چیف آپریٹنگ آفیسر جناب خلف الظاہری نے تبصرہ کرتے ہوۓ کہا: "امارات پوسٹ گروپ ایک مشہور اور مجاز وفاقی کارپوریشن ہے۔ ٹھیکہ دینے سے قبل ہم نے خدمات فراہم کرنے والے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی اور ای پی جی کو مقامی مارکیٹ کا تجربہ رکھنے اور جدید تکنیکی سہولیات کا حامل ہونے کی بنا پر منتخب کیا۔ این بی اے ڈی قومی اداروں کا ساتھ دینے پر یقین رکھتا ہے، اتصالات اور اتحاد ائیرویز کے ساتھ ہماری شراکت داری کی طرح ای پی جی کے ساتھ ہماری نئی شراکت داری اسی سمت میں ایک قدم ہے "۔

ہمارے موجودہ میل روم انتظامی نظام کا منصوبہ بھی امارات پوسٹ گروپ نے تشکیل دیا تھا تاکہ این بی اے ڈی کم سے کم ممکنہ وقت میں ڈاک کی تقسیم اور وصولی کے قابل ہو سکے۔ اس نظام کے مؤثر نفاذ کے لیے ای پی جی ابو ظہبی میں ایک مرکزی میل روم اور یو اے ای بھر میں تین اور میل رومز کا استعمال کرتا ہے۔ ایک نگران کے زیر انتظام ای پی جی کی ایک سرگرم ٹیم بینک کی داخلی و خارجی ڈاک کی وصولی اور تقسیم کی دیکھ بھال کرتی ہے۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ