مرکز ابلاغ

ای پی جی خام تیل کی پہلی کھیپ کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر اے ڈی سی او کو فریم شدہ ٹکٹیں پیش کرتا ہے
13 MAY 2015

ای پی جی خام تیل کی پہلی کھیپ کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر اے ڈی سی او کو فریم شدہ ٹکٹیں پیش کرتا ہے

خام تیل کی پہلی کھیپ کی پچاسویں اورمراعاتی تیل معاہدے کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر، ای پی جی کی طرف سے جاری کردہ فریم شدہ ٹکٹیں ابو ظہبی کمپنی فارآنشور پیٹرولیم آپریشنز لمیٹڈ کے سینئر عہدیداران کو پیش کی گئیں.

عہدیداران نے ٹکٹوں کی تعریف کی اور ٹکٹوں اور دیگر فئلاٹیلک سروسز کے شعبوں میں ای پی جی کے ساتھ رواں تعلقات کو نہ صرف جاری رکھنے بلکہ اس میدان میں نئے منصوبے تلاش کرنے کی امید بھی کی.

امارات پوسٹ گروپ کی طرف سے ان ٹکٹوں کا اجراء 2 اپریل 2015 کو کیا گیا جو 11 جنوری 1939 کو ابو ظہبی کے فرمانروا اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ (ٹروشل کوسٹس) لمیٹڈ کے اصلی مراعاتی معاہدے پر ہونے والے دستخط کے موقع پر تھا۔ زمینی مراعات میں تیل کی پہلی تجارتی دریافت 1960 میں باب فیلڈ کے مقام پر کی گئی اور14 دسمبر 1963 کو جبل ضنّا ٹرمینل سے خام تیل کی شپمنٹ کا آغاز ہوا.

فرمانرواؤں کی نظریاتی پالیسیوں کے مطابق، اے ڈی سی او ابو ظہبی اور یو اے ای کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا ہمیشہ سے مقصد مستقبل کی نسلوں کے لئے دولت کا دانشمندانہ استعمال اور خوشحالی کی تلاش رہا ہے.


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ