مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ نے جبوتی کے سفیر کے دورے کے دوران جبوتی کے ساتھ مراسلاتی تعاون پر بات چیت کی ہے۔
28 APR 2015

امارات پوسٹ گروپ نے جبوتی کے سفیر کے دورے کے دوران جبوتی کے ساتھ مراسلاتی تعاون پر بات چیت کی ہے۔

امارات پوسٹ گروپ اور جمہوریہ جبوتی، مراسلات اور اس سے متعلقہ خدمات میں باہمی تعاون کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ جائزہ جمہوریہ جبوتی کے سفیر ایچ ای عثمان موسیٰ ضرار کے ابوظہبی کے فرسٹ پوسٹل زون کے دورے کا نتیجہ ہے۔ امارات پوسٹ گروپ کے مراسلاتی معاملات کے سی ای او جناب سلطان المدفع نے فرسٹ پوسٹل زون کے ڈائریکٹر کے ہمراہ سفیر اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا۔

فریقین نے مراسلات کے شعبوں میں تعاون و ترقی اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

وفد کو امارات پوسٹ گروپ کی کامیابیوں اور اہداف پر بریفنگ دی گئی جن میں جدید مراسلاتی حکمت عملیوں، دور حاضر کی ضروریات اور مستقبل کے منصوبوں سے ہم آہنگ کئے گئے طریق عمل شامل تھے۔

عزت مآب عثمان موسیٰ ضرار نے امارات پوسٹ گروپ کی مراسلاتی خدمات کے معیار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عکاسی کے لیے مشترکہ ڈاک ٹکٹوں کے اجراء کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ جبوتی اور یو اے ای کے درمیان مراسلاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ