مرکز ابلاغ

حمدان بن راشد المکتوم یو اے ای کرنسی پر ڈاک ٹکٹوں کی تختی پر دستخط کرتے ہیں۔
22 APR 2015

حمدان بن راشد المکتوم یو اے ای کرنسی پر ڈاک ٹکٹوں کی تختی پر دستخط کرتے ہیں۔

دبئی کے نائب فرمانروا اور یو اے ای کے وزیر مالیات عزت مآب شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے دبئی مقتدرہ بجلی و پانی (ڈی ای ڈبلیو اے) کے زیر انتظام منعقد ہونے والی پانی، برقی ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی نمائش (ویٹیکس 2015) میں امارات پوسٹ گروپ کے پویلین کے دورے کے موقع پر امارات پوسٹ گروپ کے جاری کردہ ڈاک ٹکٹوں کی یادگاری تختی پر دستخط کیے۔

نمائش کے موضوع، ماحول اور پائیداری کومد نظررکھتے ہوئے ویٹیکس میں ای پی جی کا اسٹینڈ ماحول کے ساتھ ساتھ دیگرموضوعات والے ٹکٹوں پر مشتعمل تھا جو گذشتہ چند سالوں میں جاری کیے گیے تھے۔

انہوں نے 19 مئی 1973 کو یو اے کی کرنسی کے اولین اجراء کی یادگار کے طور پر، 1 درہم، 150 فلس، 2 درہم، 3 درہم اور 4 درہم مالیت کی یو اے ای کی کرنسی اور سکوں پر مبنی منفرد ڈاک ٹکٹوں اور بالترتیب 8.5 درہم اور 19 درہم مالیت کے سکوں اور کرنسی پر مبنی پہلے اجراء کردہ مہر شدہ لفافے کے یو اے ای مرکزی بینک اور امارات پوسٹ گروپ کے نفع بخش اشتراک سے اجراء کو بہت سراہا۔

یہ یادگاری ٹکٹیں شائقین اور ٹکٹیں جمع کرنے والوں کے لیے ٹکٹ اندوزی کے ساز و سامان اور خصوصی آلات کے ساتھ منتخب ڈاک خانوں میں دستیاب ہیں۔ یو اے ای کی کرنسی پر مبنی ان ڈاک ٹکٹوں کا اجراء امارات پوسٹ گروپ کی یو اے ای کی مختلف تقاریب اور تاریخی مواقع کی یاد منانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

ان ڈاک ٹکٹوں کا اجراء دبئی مقتدرۂ فن و ثقافت کے رئیس کے مشیرِ برائے عجائب گھر و ثقافتی ورثہ جناب عبداللہ بن جاسم المطیری کے تعاون سے کیا گیا۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ